وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہاکی ٹورنامنٹ میموریل مارشل آف دی ایئر فورس ارجن سنگھ 2025 کا چھٹا ایڈیشن چنڈی گڑھ میں اختتام پذیر

Posted On: 06 MAY 2025 9:06PM by PIB Delhi

ایئر مارشل پی کے گھوش، ایئر آفیسر انچارج، ایڈمنسٹریشن،  نے 6 مئی 2025 کو چنڈی گڑھ میں مارشل آف ایئر فورس ارجن سنگھ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کی صدارت کی۔ مارشل آف ایئر فورس ارجن سنگھ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن 29 اپریل سے 6 مئی 2025 تک اے ایف چنڈی گڑھ کے رگھبیر سنگھ بھولا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ اس میں دو بیرونی ممالک کی ایئر فورس ہاکی ٹیموں سمیت بارہ ٹیموں نے شرکت کی۔

ہاکی ٹورنامنٹ کا نام عظیم فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ ڈی ایف سی کے نام پر رکھا گیا ہے، ہاکی کے کھیل  کے تئیں جن کے  جنون کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہندوستانی فضائیہ کے سابق فوجی ہمیشہ ہی فضائیہ کے جنگجوؤں کے لیے تحریک کا ذریعہ رہے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ محاذ سے قیادت کرتے ہیں، خواہ وہ جنگ کے دوران ہو یا کھیلوں کا میدان۔

فائنل میچ انڈین ریلوے اور ریل کوچ فیکٹری، کپورتھلہ کے درمیان کھیلا گیا۔ ہندوستانی ریلوے کی ٹیم نے میچ 2 گول سے جیت لیا (ٹائی بریکر میں 3-1)۔ اتل دیپ اور امرت پال سنگھ کو بالترتیب مین آف دی میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ ایک شاندار تقریب کے دوران مہمان خصوصی کی جانب سے ٹیموں کو میڈلز اور ٹرافیاں پیش کی گئیں جن کے ساتھ 1000 روپے کے نقد انعامات بھی دیے گئے۔ جیتنے والوںکو 3 لاکھ روپے اور رنراپ کو 2 لاکھ روپے  دیے گئے۔تقریب کے دوران نامور بین الاقوامی ہاکی کھلاڑیوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1,GUU8.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2,JBDP.jpeg

 

************

ش ح۔ع و۔ ج ا

 (U: 640)


(Release ID: 2127401)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi