جل شکتی وزارت
این ایم سی جی نے 62ویں ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ میں ماحولیاتی نظام کی بحالی کے ذریعے گنگا کے احیاء کے اہم پروجیکٹوں کو منظوری دی
جناب راجیو کمار متل، ڈائریکٹر جنرل، این ایم سی جی کی زیر صدارت میٹنگ میں دریا کے احیاء میں پائیداری پر توجہ مرکوز کی گئی
نمامی گنگے پروگرام کو اقوام متحدہ دہائی (یو این ای پی اینڈ ایف اے او) کے ذریعہ عالمی بحالی کے اہم اقدامات میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے
Posted On:
06 MAY 2025 3:48PM by PIB Delhi
دریا اور ماحولیات کی مجموعی بحالی کو فروغ دینے کے ایک اہم اقدام کے طور پر ، قومی مشن برائے صاف گنگا (این ایم سی جی) کی 62 ویں ایگزیکٹو کمیٹی (ای سی) میٹنگ، جس کی صدارت جناب راجیو کمار متل، ڈائریکٹر جنرل، این ایم سی جی نے کی، اس میں دریا کی بحالی میں پائیداری پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اہم دلدلی علاقوں کا تحفظ اور شہر کے مخصوص دوبارہ استعمال کے منصوبوں کے ذریعے صاف کئے گئے گندے پانی کے دوبارہ استعمال کو فروغ دینے کے معاملات پر میٹنگ میں غور کیا گیا۔ کمیٹی نے ایسے منصوبوں کی منظوری دی جو گنگا کے طاس میں ماحولیاتی نظام کی بحالی کے مشن کے مقاصد سے ہم آہنگ ہیں۔ واضح رہے کہ نمامی گنگے پروگرام کو اقوام متحدہ کی دہائی (یو این ای پی اینڈ ایف اے او) کے ذریعہ عالمی بحالی کے پرچم بردار اقدامات میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
ایک اور اہم پیش رفت میں، ای سی نے 3.51 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ "بھوجپور ضلع، بہار میں نتھمل پور بھگاد (دلدلی علاقے) کے تحفظ اور پائیدار انتظام" کے منصوبے کو ہری جھنڈی دکھا ئی۔ یہ این جی پی کے تحت شروع کیا جانے والا پانچواں دلدلی علاقے کا منصوبہ ہے۔ اس کا مقصد نتھمل پور بھگاد کے لیے ایک موثر انتظامی بند وبست قائم کرنا ہے۔ اب تک، نمامی گنگے تحفظ کے تحت 4 دلدلی علاقوں کو پہلے ہی منظور ی مل چکی ہے:
- کالواڑہ جھیل، مظفر نگر، یوپی
- نمیا دہ جھیل، پریاگ راج، یوپی
- ریوتی داہ ویٹ لینڈ، بلیا، یوپی
- ادھوا جھیل (رام سر سائٹ) صاحب گنج، جھارکھنڈ
یہ دریا کے طاس کے تحفظ اور ترقیاتی منصوبہ بندی میں حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام کی خدمات کی اقدار کو مربوط کرنے پر مرکوز ہے۔ ویٹ لینڈ ماحولیاتی نظام کی طویل مدتی صحت اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لئے پروجیکٹ ذیلی بیسن (گھاگھرا، گومتی اور سون سنگم) اور سائٹ کی سطح (نتھمل پور بھگاد) پر غو ر وخوص کے ساتھ دوہری نقطہ نظر کی تجویز پیش کرتا ہے، جس میں ویٹ لینڈ لائنیشن، ہائیڈرولوجیکل ریجیم میں اضافہ، مختلف اجسام اور اُن کے فطری ماحول کا تحفظ، ماحولیاتی جائزہ ، خطرے کی تشخیص اور مواصلات کی نگرانی، صلاحیت سازی کی سرگرمیاں شامل ہیں۔
نتھمل پور ویٹ لینڈ
ایگزیکیٹو کمیٹی (ای سی) نے اتر پردیش کے آگرہ اور پریاگ راج اضلاع کے لیے شہری منصوبوں کی تیاری اور گندے پانی کو صاف کرکے دوبارہ قابل استعمال بنانے سے متعلق تربیت کے لئے " گنگا طاس میں پانی کے اعتبار سے حساس شہروں کے لیے صلاحیت سازی کے اقدامات" کے لیے 34.50 لاکھ روپے کی فنڈنگ کو بھی منظوری دی۔ اس پروجیکٹ کا مقصد شہر کی سطح کے دوبارہ استعمال کامنصوبہ تیار کرنا ہے ،جو این ایم سی جی کے ذریعہ تیار کردہ صاف کئے گئے پانی کے دوبارہ استعمال (ایس آر ٹی ڈبلیو) کے قومی فریم ورک سے منسلک ہے۔
نتھمل پور ویٹ لینڈ
ان پروجیکٹوں کی منظوری، پانی کے مربوط انتظام اور ماحولیاتی بحالی کے لیے این ایم سی جی کے عزم کی توثیق کرتی ہے۔ مشن کی مسلسل پیش رفت کے ساتھ ہی ، اس طرح کے اسٹریٹجک فیصلے آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف ستھرے، صحت مند اور زیادہ پائیدار دریا کے ماحولیاتی نظام کے وژن کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔
اجلاس میں جناب مہابیر پرساد، بجلی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری اور مالیاتی مشیر، (اضافی چارج)، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی بحالی، جل شکتی کی وزارت؛ جناب نلین سریواستو، این ایم سی جی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل؛ جناب انوپ کمار سریواستو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ٹیکنیکل)؛ جناب برجیندر سوروپ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، جناب ایس پی واشسٹھ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) ؛ جناب بھاسکر داس گپتا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (فنانس)؛ جناب پربھاش کمار، اتر پردیش ایس ایم سی جی کے ایڈیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر اور جناب ایس چندر شیکھر، آئی ایف ایس، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ-کم- اسٹیٹ نوڈل آفیسر، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی، بہار نے شرکت کی۔
************
U.No:624
ش ح۔ش ب ۔ق ر
(Release ID: 2127297)
Visitor Counter : 20