خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انل ملک ، سکریٹری ، ایم او ڈبلیو سی ڈی ، صدر نے مشن شکتی اور مشن واتسلیہ کی فلاحی اسکیموں اور پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 APR 2025 10:35PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب انل ملک نے پروگرام اپروول بورڈ (پی اے بی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دادرا  اور  نگر حویلی و دمن اوردیو (یو ٹی) ناگالینڈ، آسام ، ہریانہ ، چندی گڑھ (یو ٹی) منی پور ، یو پی اور کرناٹک کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ شکتی اور واتسلیہ مشن کی فلاح و بہبود کی اسکیموں اور منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔

مشن شکتی  دراصل ایک مشنری پروگرام ہے جس کا مقصد خواتین کی سلامتی ، تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے اقدامات  کرنا ہے ۔

مشن واتسلیہ مرکزی طور پر اسپانسر کیا جانے والا ایک پروگرام ہے جسے بچوں کی مدد کے مقصد سے ریاستو ں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے۔

-----------------------

ش ح۔ع و۔ ع ن

U NO: 619


(ریلیز آئی ڈی: 2127200) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी