وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او اور بھارتی بحریہ نے اندرونِ ملک تیار کردہ ملٹی انفلوئنس گراؤنڈ مائن کی جنگی فائرنگ (کم دھماکہ خیز مواد کے ساتھ) کی مشق انجام دی

Posted On: 05 MAY 2025 8:19PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم(ڈی آر ڈی او) اور بھارتی بحریہ نے کامیابی کے ساتھ اندرونِ ملک تیار کردہ ڈیزائن اور تیار کردہ ملٹی انفلوئنس گراؤنڈ مائن (ایم آئی جی ایم) کی جنگی فائرنگ (کم دھماکہ خیز مواد کے ساتھ) کی مشق انجام دی ہے۔ یہ نظام ایک اعلی درجے کی زیر آب بحریہ کان ہے جسے نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری، وشاکھاپٹنم نے دیگر ڈی آر ڈی او لیبارٹریوں - ہائی انرجی میٹریلز ریسرچ لیبارٹری، پونے اور ٹرمینل بیلسٹکس ریسرچ لیبارٹری، چندی گڑھ کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

ایم آئی جی ایم جدید خفیہ بحری جہازوں اور آبدوزوں کے خلاف ہندوستانی بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم اور اپولو مائیکرو سسٹم لمیٹڈ، حیدرآباد اس سسٹم کے پروڈکشن پارٹنر ہیں۔

ڈی آر ڈی او، بھارتی بحریہ اور صنعت کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ نظام بھارتی بحریہ کی زیر سمندر جنگی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرے گا۔

دفاعی تحقیقی و ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کاما نے کہا، اس توثیق کی آزمائش کے ساتھ، یہ سسٹم بھارتی بحریہ میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے تیار ہے۔

A floating object in the waterDescription automatically generated

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:614


(Release ID: 2127168) Visitor Counter : 28