وزارت خزانہ
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن 4 سے 7 مئی 2025 کو میلان، اٹلی میں اے ڈی بی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گی
مرکزی وزیر خزانہ میلان میں عالمی تھنک ٹینک، کاروباری رہنماؤں اور سی ای او سے ملاقات کے علاوہ اٹلی، جاپان اور بھوٹان کے وزرائے خزانہ کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گی
محترمہ سیتا رمن میلان میں ہندوستانی باشندوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی اور بوکونی یونیورسٹی میں ”اقتصادی اور موسمیاتی لچک میں توازن“ کے موضوع پر ایک مکمل اجلاس سے بھی خطاب کریں گی
Posted On:
04 MAY 2025 4:04PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن 4 سے 7 مئی 2025 کو اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے بورڈ آف گورنرز کے 58ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے حکام کے ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گی۔
اجلاسوں میں اے ڈی بی کے بورڈ آف گورنرز کے سرکاری وفود، اے ڈی بی کے ممبران اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سرکاری وفود شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر خزانہ سالانہ اجلاس کے فوکل ایونٹ جیسے گورنرز کے بزنس سیشن، گورنر کے پلینری سیشن میں اور ”مستقبل کی لچک کے لیے سرحد پار تعاون“ کے موضوع پر اے ڈی بی گورنرز سیمینار میں بطور پینلسٹ شرکت کریں گی۔
اے ڈی بی کے 58ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر، محترمہ سیتا رمن اے ڈی بی کے صدر، انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ (آئی ایف اے ڈی) کے صدر اور جاپان بینک کے گورنر کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ اٹلی، جاپان اور بھوٹان کے وزرائے خزانہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گی۔
مرکزی وزیر خزانہ میلان میں موجود ہندوستانی باشندوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی، اس کے علاوہ عالمی تھنک ٹینک، کاروباری رہنماؤں اور سی ای او سے ملاقات کریں گے، اور بوکونی یونیورسٹی میں ”اقتصادی اور موسمیاتی لچک میں توازن“ کے موضوع پر اگلے میلان فورم کے ایک مکمل اجلاس میں شرکت کریں گی۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 560
(Release ID: 2126843)
Visitor Counter : 12