کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ اور کانوں کے وزیر مملکت نے سی ایم پی ڈی آئی کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Posted On: 04 MAY 2025 6:32PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کے وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے آج رانچی میں سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ لمیٹڈ (سی ایم پی ڈی آئی) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جائزہ میٹنگ میں جناب  منوج کمار، چیئرمین-کم-منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی)، سی ایم پی ڈی آئی، جناب  شنکر ناگاچاری، ڈائریکٹر (ٹیک/سی آر ڈی) نے شرکت کی۔ جناب اجے کمار، ڈائریکٹر (ٹیک/ پی اینڈ ڈی/ آر ڈی اینڈ ٹی)، جی ایم/ ایچ او ڈی اور سی ایم پی ڈی آئی کے دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود رہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FWWW.jpg

جائزہ میٹنگ کے دوران، سی ایم پی ڈی آئی کی کارکردگی کے مختلف شعبوں جیسے ایکسپلوریشن، رپورٹ کی تیاری، کیپیکس، آر اینڈ ڈی پروجیکٹس، سولر پروجیکٹس، 2024-25 کے دوران سی ایس آر اقدامات، 2025-26 کے اہداف کے ساتھ پیش کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G47O.jpg

وزیر موصوف نے سی ایم پی ڈی آئی کی کارکردگی کی تعریف کی اور کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) میں کوئلہ دھونے، اہم معدنیات کی تلاش اور شمسی توانائی کے استعمال کو بڑھانے میں نئی ​​ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی اہمیت پر زور دیا۔

***

ش ح ۔ ال

U-566


(Release ID: 2126821) Visitor Counter : 17
Read this release in: English , Hindi , Tamil