پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان 5 سے 8 مئی 2025 تک واشنگٹن ڈی سی میں واقع عالمی بینک کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ عالمی زمین اصلاحات کانفرنس کی قیادت کرے گا


عالمی بینک کی زمین سے متعلق کانفرنس، جس کا موضوع "زمین کی ملکیت اور رسائی کو موسمی تبدیلی کے اقدامات کے لیے محفوظ بنانا" ہے، میں ہندوستان کی اسکیمیں ’’سوامتو‘‘اور ’’گرام مانچتر‘‘کو نمایاں طور پر پیش کیا جائے گا

Posted On: 04 MAY 2025 12:35PM by PIB Delhi

ہندوستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد عالمی بینک کی زمین کانفرنس 2025 میں تبدیلی لانے والی اپنی اسکیمیں سوامتوا اسکیم اور گرام مانچترا پلیٹ فارم پیش کریگا۔یہ کانفرنس 5 سے 8 مئی تک عالمی بینک کے صدر دفتر، واشنگٹن ڈی سی،امریکہ میں منعقد ہوگی۔ وزارت پنچایتی راج (ایم او پی آر) کے سیکرٹری جناب وویک بھاردواج بھارتی وفد کی قیادت کرینگے، جس میں جوائنٹ سیکرٹری، ایم او پی آر جناب آلوک پریم نگر، سروے آف انڈیا کے ایڈیشنل سرویئر جنرل جناب شیلش کمار سنہا، اور مہاراشٹرا اور اتر پردیش کے سینئر حکام شامل ہیں، یہ وفد بین الاقوامی فورم برائے زمین کے انتظامات میں دو اہم سیشنز کے دوران اپنی فلیگ شپ سُوامتوا (سروے آف ولیجز اینڈ میپنگ ود امپرووائزڈ ٹیکنالوجی ان ولیج ایریاز) اسکیم پیش کرے گا۔

اس سال کی عالمی بینک زمین کانفرنس، جس کا موضوع ہے “سیکیورنگ لینڈ ٹینیور اینڈ ایکسس فار کلائمیٹ ایکشن: موونگ فرام ایوئیرنس ٹو ایکشن”، عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں، ماہرین اور ترقیاتی شراکت داروں کو اکٹھا کرے گی تاکہ زمین کے مالکانہ حقوق کو محفوظ بنانے، پائیدار ترقی اور آب و ہوا کے موافق نظم و ضبط کے لیے زمینی انتظامیہ کو جدید بنانے کی حکمت عملیوں پر غور کیا جائے۔ ہندوستان کی فلیگ شپ سوامتوا اسکیم کے تحت، جو ڈرونز اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دیہی املاک کی قانونی ملکیت فراہم کرتی ہے، 24.4 ملین سے زائد گھرانوں کو 1.6 لاکھ دیہاتوں میں پراپرٹی کارڈز جاری کیے گئے ہیں، جس سے 100 ملین سے زائد پراپرٹی پارسلز کی نقشہ سازی کی گئی اور تقریباً 1.162 ٹریلین ڈالر (تقریباً 100 کروڑ روپے) کی زمینی قدر کو کھولا گیا۔

ہندوستان عالمی بینک زمین کانفرنس 2025 میں کلیدی کردار ادا کرے گا، جہاں سوامتوا اسکیم کو ڈرون میپنگ، اعلیٰ درستگی کے جیو اسپیشل ڈیٹا، اور آب و ہوا کے مطابق منصوبہ بندی کے لیے گرام مانچترا جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے دیہی بااختیار بنانے کے ایک تبدیلی آمیز ماڈل کے طور پر نمایاں کیا جائے گا۔ ٹیکس نظام، بنیادی ڈھانچہ، اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری میں ایپلی کیشنز کے ساتھ، سوامتوا جامع، ٹیکنالوجی سے چلنے والی گورننس کی مثال ہے۔ ڈیجیٹل زمین اصلاحات میں ہندوستان کی قیادت اور جنوب-جنوب تعاون کے لیے اس کی وابستگی پیمانے پر قابل عمل اور لوگوں کے مرکز میں زمینی حل پر عالمی مکالمے کا مرکز ہوگی۔

کانفرنس کے ایجنڈے میں اعلیٰ سطح کی میٹینگیں، علاقائی ورکشاپس، موضوعاتی تبادلے، اور ایک اختراعی ایکسپو شامل ہیں، جو سبھی محفوظ زمین تک رسائی کو تیز کرنے، زمینی نظم و ضبط کو جدید بنانے، اور آب و ہوا کے چیلنجز کے مقابلے میں لچک پیدا کرنے پر مرکوز ہیں۔ سیشنز بہترین طریقوں، آپریشنل حکمت عملیوں، اور جدید تحقیق کو نمایاں کریں گے تاکہ زمین کے مالکانہ حقوق میں اصلاحات کو بڑھایا جائے، جیو اسپیشل ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دیا جائے، اور آب و ہوا کے چیلنجز کے مقابلے میں لچک پیدا کی جائے۔

وزارت پنچایتی راج کے سیکرٹری جناب وویک بھردواج، خصوصی اجلاس میں “گڈ پریکٹسز اینڈ چیلنجز ان لینڈ ٹینیور اینڈ گورننس ریفارم” میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں سوامتوا اسکیم کے دیہی مالکانہ حقوق، خواتین کی بااختیاری، اور تنازعات کے حل پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جو ایس ڈی جی  ٹارگٹ 1.4.2 (زمین کے محفوظ مالکانہ حقوق کے ساتھ بالغ آبادی کا تناسب، (ا) قانونی طور پر تسلیم شدہ دستاویزات کے ساتھ، اور (ب) جو اپنے زمینی حقوق کو محفوظ سمجھتے ہیں، جنس اور مالکانہ کی قسم کے لحاظ سے) پر عالمی بحثوں میں حصہ ڈالے گا۔وزارت پنچایتی راج میں جوائنٹ سیکرٹری، جناب آلوک پریم نگر  ”موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات اور قدرتی آفات کے انتظام کیلئے زمیں ہموار کرنا“کے موضوع پر ایک تکنیکی سیشن کی قیادت کریں گے، جہاں ہندوستان کے گرام مانچترا پلیٹ فارم کو، جو سوامتوا کے اعلیٰ ریزولوشن اسپیشل ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے دیہی سطح کی منصوبہ بندی، شمسی توانائی کے مقامات کے انتخاب، ڈیزاسٹر تخفیف، اور دیہی ترقی کی حمایت کرتا ہے، پیش کیا جائے گا۔

عالمی بینک زمین کانفرنس 2025 میں ہندوستان کی شرکت عالمی دیہی زمینی گورننس میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس سے قبل، مارچ 2025 میں، ہندوستان نے 22 ممالک کے مندوبین کے ساتھ چھ روزہ بین الاقوامی ورکشاپ برائے زمین گورننس کی میزبانی کی تھی، جہاں سوامتوا اسکیم میں ڈیجیٹل میپنگ اور جیو اسپیشلکریقہء کار کے لیے زبردست دلچسپی دکھائی گئی تھی، اور کئی ممالک نے تعاون کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

مزید معلومات کے لیے، نیچے کلک کریں تاکہ وزیر اعظم شری نریندر مودی کے سیمیٹوا اسکیم پر تقریر کے اقتباسات دیکھیں:

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2094008

***

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :553 )


(Release ID: 2126740)
Read this release in: English , Hindi , Tamil