امور داخلہ کی وزارت
مرکزی داخلہ سکریٹری نے بھاکھڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ (بی بی ایم بی) ڈیموں سے اگلے آٹھ دنوں کے لئے ہریانہ کی فوری پانی کی ضروریات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے میٹنگ کی
Posted On:
02 MAY 2025 6:43PM by PIB Delhi
ہریانہ اور راجستھان کے کچھ حصوں کی فوری پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہریانہ کو 08 دنوں کے لیے اضافی 4500 کیوسک پانی چھوڑنے کے بھاکھڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ (بی بی ایم بی ) کے فیصلے پر عمل درآمد کے معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج نئی دہلی میں ہوم سکریٹری، حکومت ہند کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں حکومت ہند، بی بی ایم بی کی پارٹنر ریاستوں یعنی پنجاب، راجستھان اور ہریانہ اور بی بی ایم بی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس معاملے پر غور و خوض کیا گیا اور یہ مشورہ دیا گیا کہ بھاکھڑا ڈیموں سے ہریانہ کو اگلے 08 دنوں تک اضافی 4500 کیوسک پانی چھوڑنے کے بی بی ایم بی کے فیصلے کو ان کی فوری پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نافذ کیا جائے۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ڈیموں کی بھرائی کی مدت کے دوران، بی بی ایم بی پنجاب کو ان کی کسی بھی اضافی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے یہ اضافی پانی فراہم کرائے گا۔ بی بی ایم بی ہریانہ کو اضافی پانی چھوڑنے کے عمل کے طریقہ کار پر کام کرنے کے لئے فوراً بورڈ کا اجلاس بلائے گا۔
******
U.No:508
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2126325)
Visitor Counter : 13