یو پی ایس سی
محترمہ انورادھا پرساد نے یونین پبلک سروس کمیشن کی ممبر کاعہدہ سنبھالا
Posted On:
02 MAY 2025 2:16PM by PIB Delhi
محترمہ انورادھا پرساد، سابق سکریٹری حکومت ہند، انٹر اسٹیٹ کونسل سکریٹریٹ، وزارت داخلہ نے آج یونین پبلک سروس کمیشن کی رکن کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ کمیشن کے سینئر ترین رکن لیفٹیننٹ جنرل راج شکلا (ریٹائرڈ) انہیں نے حلف دلایا۔
محترمہ انورادھا پرساد نے لیڈی شری رام کالج برائے خواتین سے گریجویشن کیا اور دہلی یونیورسٹی سے تاریخ میں ماسٹرز کیا۔ انھوں نے یونیورسٹی آف برمنگھم، برطانیہ سے ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔
محترمہ انورادھا پرساد کا تعلق انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سروس کے 1986 بیچ سے ہے۔ وہ پبلک پالیسی، پبلک فنانس اور امداد باہمی کی وفاقیت کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ 37 سال پر محیط کیریئر میں، وہ دفاع، خزانہ، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز،محنت اور روزگار اور داخلہ امور کی وزارتوں میں کام کرچکی ہیں اور پالیسی اور پروگرام کی تشکیل اور نفاذ میں گہرا تجربہ رکھتی ہیں۔

وزارت دفاع کے ایکوزیشن ونگ میں فنانس منیجر کے طور پر، انہوں نے بڑے پلیٹ فارمز کے ایکوزیشن کو سنبھالا۔ وزارت خزانہ میں،انہوں نے دفاعی خدمات اور آرڈیننس فیکٹری بورڈ کے لیے مالیات اور اکاؤنٹنگ کو سنبھالا۔ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت میں اپنی مدت کے دوران، محترمہ انورادھا پرساد نے خوراک کی صنعت میں کولڈچین انفراسٹرکچر،خوراک کی جانچ کی لیباریٹریز اور صنعت کی طرف کی جانے والی تحقیق و ترقی کے ذریعےخوراک کی صنعت کی ترقی میں اہم رول ادا کیا۔ ان کے پاس بورڈ آف فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کی ممبر کے ساتھ ساتھ نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) کا بھی ریگولیٹری تجربہ ہے۔
محنت اور روزگار کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری کے کی حیثیت سے، انھوں نے مزدوروں سےمتعلق قوانین کی مسودہ سازی اور ای-شرم پورٹل کی ترقی میں اپنا تعاون دیا، جو غیر منظم شعبے میں کارکنوں کا ایک قومی ڈیٹا بیس ہے۔ ملازمین کی ریاستی بیمہ کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے، انھوں نے کووڈ- 19 کے دوران کارکنوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کی قیادت کی۔

وزارت داخلہ کے بین ریاستی کونسل سیکرٹریٹ کی سکریٹری کے طور پر، انہوں نے مرکز-ریاست اور بین ریاستی تعلقات انتظام کیا اور بہت سے پیچیدہ اور حساس معاملات پر اتفاق رائے پیدا کیا جس کے نتیجے میں کلیدی پالیسی میں تبدیلیاں آئیں اور بنیادی ڈھانچے اور دیگر منصوبوں کو تیز کیا گیا۔
ریٹائرمنٹ کے بعد، محترمہ انورادھا پرساد نے این سی ٹی دہلی حکومت کی پولیس کمپلینٹس اتھارٹی کی ممبر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
*****
ش ح۔ ک ح۔ م ذ
U.N. 483
(Release ID: 2126182)
Visitor Counter : 22