قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے این ایچ آر سی نےکیرالہ کی جیلوں میں قیدیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے اور عملے کی عدم دستیابی پررپورٹ شدہ مسئلے کا از خود نوٹس لیا


کیرالہ کی جیل کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک نوٹس بھیج کر چار ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی

प्रविष्टि तिथि: 02 MAY 2025 12:51PM by PIB Delhi

ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن(این ایچ آر سی) نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے ،جس میں کیرالہ کی جیلوں میں قیدیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے اور عملے کی عدم دستیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیلوں میں قید افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جن میں سنگین جرائم میں سزا یافتہ افراد بھی شامل ہیں اور وہ اپنی زندگی بدلنے کے لیے باقاعدہ یا آن لائن تعلیمی کورسز میں داخلہ  لینا چاہتےہیں۔ تاہم، جیل حکام ان کی تعلیمی کوششوں میں معاونت کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر کی تفصیلات درست ہیں تو یہ ان قیدیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھاتی ہیں جو تعلیمی پروگراموں/کورسز  میں داخلہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لہٰذا، کمیشن نے حکومت کیرالہ کے جیل کے ڈائریکٹر جنرل کو  نوٹس جاری کر کے اس معاملے پر چار ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

مورخہ 25؍ اپریل 2025 کو شائع میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ کی جیل انتظامیہ عملے کی شدید کمی، مخصوص آلات کی عدم دستیابی، اور قیدیوں کے لیے محفوظ انٹرنیٹ کنکشن کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کر رہی ہے، جو آن لائن تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں کوئی ایسا نگرانی کا نظام موجود نہیں ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ قیدی انٹرنیٹ کا استعمال صرف تعلیمی مقاصد کے لیے کریں گے۔ایک اور چیلنج یہ ہے کہ کچھ خطرناک مجرم بھی اب باقاعدہ کورسز میں داخلے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ اسے ایک ہوشیار حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا جا سکے، جس کے ذریعے وہ وقتی رہائی حاصل کر کے جیل سے باہر سفر کر سکیں۔

*****

ش ح۔ م ع ن- ج

Urdu No. 477


(रिलीज़ आईडी: 2126132) आगंतुक पटल : 30
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Malayalam