بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی چناؤ کمیشن کے تین نئے اقدامات


انتخابی فہرستوں کو اپڈیٹ کرنے کے لیے موت کی رجسٹریشن کا ڈیٹا الیکٹرانک طریقے سے  حاصل کیاجائے گا اوربوتھ سطح کے افسران کے لیے معیاری فوٹو آئی ڈی  جاری کی جائے  گی

ووٹر انفارمیشن سلپس کو زیادہ  ووٹر فرینڈلی بنایا جائے گا

Posted On: 01 MAY 2025 4:10PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں جس کا مقصد انتخابی فہرست  کی درستگی کو بہتر بنانا ہے ، جس سے شہریوں کے لیے ووٹنگ کا عمل زیادہ آسان ہو جائے گا ۔یہ پہل  ان اقدامات سے ہم آہنگ ہیں  جن کا تصور  بھارت کے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) جناب گیانیش کمار نے اس سال مارچ میں الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کی موجودگی میں چیف الیکٹورل آفیسرز (سی ای اوز) کی کانفرنس کے دوران پیش  کیا تھا ۔

کمیشن اب رجسٹرار جنرل آف انڈیا سے الیکٹرانک طور پر موت کی رجسٹریشن کا ڈیٹا حاصل کرے گا جو کہ رجسٹریشن آف الیکٹرز رولز 1960 کے رول 9 اور رجسٹریشن آف برتھ اینڈ ڈیتھ ایکٹ 1969 (جیسا کہ 2023 میں ترمیم کی گئی تھی) کے سیکشن 3 (5) (بی) کے مطابق ہے ۔ اس سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ الیکٹورل رجسٹریشن افسران(ای آر اوز) کو رجسٹرڈ اموات کے بارے میں بروقت معلومات حاصل ہوں ۔یہ  قدم بوتھ سطح کے افسران (بی ایل اوز) کو فارم 7 کے تحت باضابطہ درخواست کا انتظار کیے بغیر فیلڈ وزٹ کے ذریعے معلومات کی دوبارہ تصدیق کرنے کے قابل بنائے گا ۔


ووٹر انفارمیشن سلپس (وی آئی ایس) کو ووٹروں کے لیے ماحول دوست بنانے کے لیے کمیشن نے اس کے ڈیزائن میں ترمیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ووٹر کا سیریل نمبر اور پارٹ نمبر اب بڑے  فونٹ کے سائز میں نمایاں طور پر دکھایا جائے گا ، جس سے ووٹروں کے لیے اپنے پولنگ سینٹر کی شناخت کرنا اور پولنگ حکام کے لیے انتخابی فہرست میں ان کے نام کو مؤثر طریقے سے تلاش کرنا آسان ہو جائے گا ۔

کمیشن نے یہ بھی ہدایت  دی ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کی دفعہ 13 بی (2) کے تحت ای آر اوز کے ذریعے مقرر کردہ تمام بی ایل اوز  یعنی بوتھ سطح کے افسران کو معیاری فوٹو شناختی کارڈ جاری کیے جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ شہری ،ووٹر کی تصدیق اور رجسٹریشن مہم کے دوران بی ایل اوز یعنی بوتھ سطح کے افسران کو پہچان سکیں اور ان کے ساتھ اعتماد کے ساتھ بات چیت کر سکیں ۔انتخابات سے متعلق فرائض کی انجام دہی میں رائے دہندگان اور ای سی آئی کے درمیان پہلے انٹرفیس کے طور پر ، یہ ضروری ہے کہ گھر گھر دورہ کرتے وقت بی ایل اوز یعنی بوتھ سطح کے افسران کو  عوام  آسانی سے پہچان سکیں۔

*******

ش ح۔ م م ع۔م ذ

(U.N. 436)


(Release ID: 2125804) Visitor Counter : 14
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil