وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئر مارشل آشوتوش دکشت نے سی آئی ایس سی کا عہدہ سنبھال لیا ہے

Posted On: 01 MAY 2025 2:43PM by PIB Delhi

ایئر مارشل آشوتوش دکشت نے یکم مئی 2025 کو نئی دہلی میں انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے ہیڈ کوارٹر میں چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (سی آئی ایس سی) کا عہدہ سنبھالیا ہے۔وہ لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو کی جگہ لیں گے جو 30 اپریل 2025 کو سبکدوش ہوئے تھے ۔عہدہ سنبھالنے سے قبل، ایئر مارشل آشوتوش دکشت نے نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے ساؤتھ بلاک لان میں رسمی گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3(1)4HHB.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2I18C.JPG

 

تقریباً چار دہائیوں پر محیط ایک ممتاز کیریئر کے دوران، ایئر مارشل نے کمانڈ، اسٹاف اور تدریسی نوعیت کی مختلف ذمہ داریاں نبھائیں، اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اَتی وشِشٹ سیوا میڈل، وشِشٹ سیوا میڈل اور وائیو سینا میڈل سے نوازا گیا ہے۔

سی آئی ایس سی کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ، ایئر مارشل آشوتوش دکشت سینٹرل ایئر کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔انہوں نے شمالی بھارت اور وسطی خطے میں آپریشنل تیاریوں کو بہتر بنانے اور دیگر خدمات کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی ۔

ایئر مارشل کو 6 دسمبر 1986 کو بھارتی فضائیہ کے لڑاکا دھارے (فائٹر اسٹریم) میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑک واسلا؛ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (بنگلہ دیش) اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی کے سابق طالب علم ہیں۔ وہ ایک اہل  فلائنگ انسٹرکٹر اورتجرباتی ٹیسٹ پائلٹ ہیں، جنہیں 3,300 گھنٹے سے زائد فلائنگ(پرواز) کا تجربہ ہے، اور انہوں نے 20 سے زائد اقسام کے طیاروں پر پرواز کی ہے، جن میں میراج-2000، میگ-21 اور جیگوار شامل ہیں۔

ایئر مارشل آشوتوش دکشت نے جنوبی سیکٹر میں ایک اہم لڑاکا(پریمیئر فائٹر) تربیتی اڈے(بیس ) کی کمان بھی سنبھالی جہاں ان کی قیادت کی وجہ سے اس اڈے کو کمانڈ میں بہترین قرار دیا گیا۔ ایک ٹیسٹ پائلٹ اور بعد میں ایئر کرافٹ اینڈ سسٹمز ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ بنگلور میں فلائٹ ٹیسٹ اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر کے طور پر، وہ متعدد مقامی ترقیاتی اور اپ گریڈ پروگرام میں شامل رہے، جن میں جیگوار اور میگ-27 کے ایویونکس اپ گریڈ شامل ہیں۔ ایئر اسٹاف کی ضروریات کے ڈائریکٹر کے طور پر، انہوں نے میڈیم ملٹی رول کومبیٹ ایئرکرافٹ کے ٹرائلز کی منصوبہ بندی اور انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

 

****

ش ح۔ ش آ ۔ ع ر

U.NO.429


(Release ID: 2125761) Visitor Counter : 11
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil