یو پی ایس سی
محترمہ سجاتا چترویدی نے یونین پبلک سروس کمیشن کی رکن کے طور پر عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 MAY 2025 3:06PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت میں کھیلوں کے محکمے کے سابق سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی نے آج یونین پبلک سروس کمیشن کی رکن کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا ہے ۔ کمیشن کے سب سے سینئر رکن لیفٹیننٹ جنرل راج شکلا (ریٹائرڈ)نے محترمہ سجاتا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
محترمہ سجاتا چترویدی نے ناگپور یونیورسٹی سے انگریزی میں گریجویشن اور تاریخ میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے۔انہوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم فل اور روسی زبان میں ڈپلومہ بھی کیا ہے ۔

محترمہ چترویدی کا تعلق انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے 1989 بیچ سے ہے اور انہیں بہار کیڈر الاٹ کیا گیا تھا ۔ان کے پاس کیڈر کے ساتھ ساتھ حکومت ہند کے محکموں میں کام کرنے کا تین دہائیوں سے زیادہ کا وسیع انتظامی تجربہ ہے ۔ریاست میں ، انہوں نے پرنسپل سکریٹری ، محکمہ خزانہ ، کمرشل ٹیکس کمشنر ، سکریٹری ، محکمہ خزانہ ، نائب چیئرمین ، شہری ترقیات کے محکمہ جیسے مختلف اداروں میں خدمات انجام دیں ہیں ۔مرکز میں ، انہوں نے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محکمے کی سکریٹری ، ڈی او پی ٹی کی ایڈیشنل سکریٹری اور یونیک آئیڈینٹی فیکیشن اتھارٹی آف انڈیا میں علاقائی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ پر کام کرچکی ہیں۔محترمہ چترویدی نے محکمہ کھیل کے سکریٹری کے طور پر اپنے دور میں ملک میں کھیلوں کی مجموعی ترقی کے لیے کئی اقدامات میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان کے کچھ اقدامات میں سالانہ کھیلو انڈیا گیمز ، ایف آئی ڈی ای شطرنج اولمپیاڈ ، فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی ، نیشنل اسپورٹس ریپوزیٹری سسٹم کا نفاذ ، معیاری کھیلوں کی سہولیات کے لیے ملک گیر سطح پر نقشہ سازی اور ڈوپنگ کے خلاف ملک کی جدوجہد کی توسیع میں اینٹی ڈوپنگ بل کا نفاذ شامل ہیں ۔
محترمہ چترویدی کا تعلق ریاست مہاراشٹر سے ہے اور وہ ہندی ، انگریزی ، اردو ، روسی اور مراٹھی زبان جانتی ہیں۔
*******
ش ح۔ م م ع۔م ذ
(U.N. 431)
(Release ID: 2125759)
Visitor Counter : 17