قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی، انڈیا نے بہار کے پٹنہ کے موکاما علاقے میں مِڈ ڈے میل کھانے سے 100 سے زیادہ بچوں کے بیمار ہونے کی میڈیا اطلاعات کا از خود نوٹس لیا ہے
مبینہ طور پر کھانے میں مردہ سانپ پایاگیاتھا اور باورچی نے اسی کھانے کو بچوں کے سامنے پیش کر دیاتھا
بہار کے چیف سکریٹری اور پٹنہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے
رپورٹ میں بچوں کی صحت کی صورتحال کو بھی واضح کئے جانے کے لئے کہا گیا ہے
Posted On:
01 MAY 2025 11:44AM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے اُس میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ24 اپریل 2025 کو بہار میں پٹنہ کے موکاما علاقے میں ایک سرکاری اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے سے 100 سے زائد بچے بیمار ہو گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق باورچی نےکھانے میں سے مردہ سانپ نکالنے کے بعد اسی کھانے کو بچوں کے سامنے پیش کر دیا تھا۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اگر یہ اطلاعات درست ہیں، تو یہ طلباء کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ ہے۔ اس لئے کمیشن نے بہار کے چیف سکریٹری اور پٹنہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ میں بچوں کی صحت کی کیفیت کو بھی شامل کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق 25 اپریل 2025 کو تقریباً 500 بچوں نے مڈ ڈے میل کھایا تھا۔ مڈ ڈے میل کھانے سے بچوں کے بیمار ہونے کی خبر کے بعد گاؤں والوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردیا تھا۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
(Release ID: 2125720)
Visitor Counter : 14