سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی 6 لین والے ایکسیس کنٹرولڈ آگرہ-گوالیر گرین فیلڈ ایکسپریس وے بوٹ (ٹول) موڈ پر تیار کرے گا
Posted On:
30 APR 2025 7:46PM by PIB Delhi
سیاحتی مراکز آگرہ اور گوالیر کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے کے لیے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا(این ایچ اے آئی) آگرہ-گوالیر گرین فیلڈ ایکسپریس وے (این ایچ -719 ڈی ) تعمیر کرے گی، جو 88 کلومیٹر طویل 6 لین والی ایک ایکسس کنٹرولڈ شاہراہ ہوگی۔آج این ایچ اے آئی نے اس منصوبے کے نفاذ کے لیے میسرز جی آر انفرا پراجیکٹس لمیٹڈ کے ساتھ ایک رعایتی معاہدہ پر دستخط کیے۔ اس موقع پر این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادو اور این ایچ اے آئی اور رعایتی معاہدے کی کمپنی کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔آگرہ-گوالیر گرین فیلڈ ایکسپریس وے آگرہ کے دیوری گاؤں سے شروع ہو کر گوالیر کے سوسیرا گاؤں پر اختتام پذیر ہوگا۔یہ منصوبہ "تعمیر کریں،چلائیں،منتقل (ٹول) کریں" (بلڈ آپریٹ ٹرانسفر - ٹول) موڈ کے تحت کل سرمایہ لاگت 4613 کروڑ روپے (جس میں زمین کی خریداری کی لاگت بھی شامل ہے) پر تیار کیا جائے گا۔یہ ایکسپریس وے آگرہ اور گوالیر کے درمیان آمد و رفت کو تیز، محفوظ، اور زیادہ مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

معاہدے کی رعایتی مدت 20 سال پر مشتمل ہے، جس میں 30 ماہ کی تعمیراتی مدت بھی شامل ہے۔ تعمیراتی مدت کے دوران، اتھارٹی کی جانب سے رعایت دینے والی کمپنی کو 820 کروڑ روپے کی تعمیراتی معاونت فراہم کی جائے گی، جو منصوبے کی پیش رفت سے منسلک ہوگی۔
اس منصوبے میں این ایچ-44 پر موجودہ نیشنل ہائی وے کی مرمت/مضبوطی، روڈ سیفٹی، اور بہتری کے اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں، تاکہ موجودہ آگرہ-گوالیر سیکشن پر ٹریفک کا دباؤ کم ہو سکے۔
یہ منصوبہ 17.170فیصد پریمیئم پر الاٹ کیا گیا ہے، جو کہ متوقع 2.42فیصد پریمیئم کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ یہ پریمیئم پروجیکٹ کی تکمیل کے دوسرے سال سے قابلِ ادائیگی ہوگا، اور باقی رعایتی مدت کے دوران ہر سال 1فیصد اضافے کے ساتھ بڑھتا جائے گا۔
یہ گرین فیلڈ ایکسپریس وے اترپردیش، راجستھان، اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں سے گزرے گا۔ یہ نہ صرف آگرہ اور گوالیر کے درمیان تیزرفتار رابطہ فراہم کرے گا، بلکہ این ایچ-44 کے موجودہ آگرہ-گوالیر حصے پر واقع شہروں اور صنعتی علاقوں میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
یہ گرین فیلڈ ایکسپریس وے 8 بڑے پل، 23 چھوٹے پل، 6 فلائی اوورز، 1 ریل اوور برج، اور 192 کلورٹس (نکاسی آب کے راستے) پر مشتمل ہوگا۔ یہ منصوبہ نیشنل چنبل وائلڈ لائف سینکچری سے بھی گزرے گا۔جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کے تحت، دریائے چنبل پر ایک کیبل اسٹے پل تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تاکہ دریا میں موجود نایاب جانور ‘گھڑیال’ کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔اس کے علاوہ، جنگلی حیات کے مزید تحفظ کے اقدامات جیسے کہ ساؤنڈ بیرئیرز (آواز کی رکاوٹیں) اور لائٹ کٹرز (روشنی کی شدت کو محدود کرنے والے آلات) بھی پل پر نصب کیے جائیں گے۔
بھارت کی حکومت نے بوٹ (ٹول) ماڈل پر مبنی منصوبوں کے لیے سرکاری-نجی شراکت داری (پی پی پی) کو فروغ دیا ہے۔ حال ہی میں، این ایچ اے آئی نے 121 کلومیٹر طویل گوہاٹی رنگ روڈ کی تعمیر کے لیے بھی تعمیر کریں۔چلائیں۔منتقل کریں (ٹول) موڈ پر رعایتی معاہدہ کیا ہے۔سڑکوں کے شعبے میں یہ مضبوط پبلک-پرائیویٹ شراکت داری، ملک میں عالمی معیار کے نیشنل ہائی وے نیٹ ورک کی تعمیر، آپریشن، اور دیکھ بھال میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

************
ش ح ۔ م د۔ م ص
(U :408 )
(Release ID: 2125621)
Visitor Counter : 12