مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
غازی آباد نگر نگم نے ہندوستان کے پہلے سرٹیفائیڈ گرین میونسپل بانڈز کے توسط سےپائیدار آبی بندوبست میں بنیادی کردارادا کیاہے
Posted On:
29 APR 2025 4:52PM by PIB Delhi
سوچھ بھارت مشن-شہری کے تحت، غازی آباد نے بھارت کا پہلا سرٹیفائیڈ گرین میونسپل بانڈ کامیابی کے ساتھ جاری کر جدید ترین ٹرٹیری سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ٹی ایس ٹی پی) کی ترقی کے لیے 150 کروڑ روپے جمع کر کے ، پائیدار بنیادی ڈھانچے اور شہری لچک کو فروغ دینے میں ایک مثالی پہل کی ہے۔
یہ صرف ایک اور بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ نہیں ہے - یہ ایک گیم چینجر ہے جو غازی آباد کے اپنے شہریوں کے لیے ایک پائیدار مستقبل بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ فنڈز کو ایک اعلی درجے کی ٹی ایس ٹی پی کی ترقی کے لئے مختص کیاگیا ہے،جو ایک جدید ترین سہولت ہے، جسے گندے پانی کو بے غیر معمولی طور پر صاف ستھرا کرنے اور دوبارہ استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
گرین میونسپل بانڈ نے ہندوستان کے مالیاتی منظر نامے میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے، جو شہری بنیادی ڈھانچے کی مالی اعانت کے لیے ایک پائیدار ماڈل فراہم کرتا ہے۔حکومت ہند اور اتر پردیش حکومت*کے تعاون سےیہ پروجیکٹ صرف پانی کی صفائی کی سہولت سے کہیں زیادہ ہے؛ یہ ہندوستان بھر کے مستقبل کے شہروں کے لیے مالیاتی نظم و ضبط کو ماحولیاتی ذمہ داری کے ساتھ جوڑنے کا خاکہ ہے۔
اس پہل کے مرکز میں ٹرٹیری سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ٹی ایس ٹی پی) ہے، جو ایک تکنیکی کرشمہ ہے، جو بشمول مائیکرو فلٹریشن، الٹرا فلٹریشن، نینو فلٹریشن، اور ریورس اوسموسس (آر او) سمیت جدید ترین میمبرین فلٹریشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجیز اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرتی ہیں کہ صاف کیا ہوا پانی اعلیٰ ترین معیارکا ہو، جس سے یہ صنعتی عمل میں دوبارہ استعمال کے قابل ہو جاتا ہے۔

چالیس ایم ایل ڈی کی ٹریٹمنٹ کی صلاحیت کے ساتھ، ٹی ایس ٹی پی 95 کلومیٹر طویل پائپ لائن نیٹ ورک سے منسلک ہے، جو پورے غازی آباد میں 1,400 سے زیادہ صنعتی یونٹوں کو ٹریٹڈ پانی فراہم کرتا ہے۔ پلانٹ کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ گندا پانی اب ضائع نہ ہو بلکہ اسے ایک قیمتی وسیلہ میں بدل دیا جائے، جس سے شہر کے صنعتی شعبے کو سپورٹ ملے اور اس سے میٹھے پانی کے ذرائع پر انحصار کم ہوگا۔

منصوبے کی کامیابی نہ صرف اس کی تکنیکی اور ماحولیاتی کامیابیوں میں پنہاں ہے بلکہ اس کے جدید مالیاتی ڈھانچے میں بھی ہے۔ ٹی ایس ٹی پی کو پبلک پرائیویٹ ہائبرڈ اینوئٹی ماڈل (پی پی پی – ایچ اے ایم) کے تحت 40فیصد میونسپل فنڈنگ کے ساتھ تیار کیا گیا تھا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اس نقطہ نظر نے مالی نظم و ضبط کو یقینی بناتے ہوئے منصوبے کے نفاذ کو ہموار کرنے میں مدد کی۔ گرین بانڈ کے اجراء کے ذریعے 150 کروڑ روپے جمع کرنے میں جی این این کی کامیابی نے شہر کے پائیدار نقطہ نظر پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کیا اور اربن لوکل باڈی (یو ایل بی) میں مالی شفافیت اور نظم و ضبط کی ایک نئی سطح کو لایا ہے۔

جی این این نے 9.5 ایم ایل ڈی ٹرٹیئری ٹریٹیڈ واٹر کی فراہمی کے لئے 800 سے زیادہ فرموں کے ساتھ بھی معاہدہ کیا، جس سے شہری آبی انتظام میں شہر کے طرزعمل کو مزید استحکام ملاہے۔ غازی آباد کے اختراعی انداز کوعالمی سطح پر بھی نظرانداز نہیں کیاگیا۔ شہر کو واٹر ڈائجسٹ ورلڈ واٹر ایوارڈز 2025-2024 میں بہترین میونسپل ٹریٹڈ واٹر ری یوز ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو پانی کے تحفظ، ری سائیکلنگ اور پائیدار پانی کے انتظام میں شہر کی عمدہ کارکردگی کا اعتراف ہے۔
ویسٹ سفوک کالج، انگلینڈ کے 22 طلباء اور 4 فیکلٹی ممبران کی ایک ٹیم نے ایکسپوزر وزٹ کے تحت غازی آباد میونسپل کارپوریشن کا دورہ کیا۔ ٹیم نے ٹی ایس ٹی پی پلانٹ اور دیگر میونسپل پروجیکٹس کا پتہ لگایا، جس سے اسمارٹ شہروں اور پائیدار ترقی کے لئے غازی آباد کے عزم کے بارے میں بصیرت حاصل کی۔
پانی کی صفائی کی جدید ٹیکنالوجیز، اختراعی مالیاتی ماڈلز اور ماحولیاتی پائیداری کے عزم میں اپنی اولین کوششوں کے ساتھ، غازی آباد صاف ستھرے، اسمارٹ اور زیادہ لچکدار شہروں کی ہندوستان کی تلاش میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ا
(Release ID: 2125235)
Visitor Counter : 11