مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نےگھریلو لیز والے سرکٹس (ڈی ایل سی) کے محصول کے جائزہ سے متعلق پری کنسلٹیشن پیپر جاری کیاہے
Posted On:
29 APR 2025 2:51PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج گھریلو لز والے سرکٹس (ڈی ایل سی) کے محصول کے جائزہ سے متعلق پری کنسلٹیشن پپر جاری کیا ہے جس میں متعلقہ فریق سے معلومات اور تجاویز طلب کی گئی ہیں ۔
اس جائزے کو آسان بنانے کے لیے ، اتھارٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا ہے کہ وہ گھریلو لیز والے سرکٹس کے موجودہ سیلنگ ٹیرف سے وابستہ اپنے مسائل ، خدشات اور تجاویز کے ساتھ موجودہ پری کنسلٹیشن کےپیش کرنے کے عمل میں حصہ لیں ۔
پری کنسلٹیشن پیپر سے متعلق تحریری طورپر متعلقہ فریق اپنی تجاویز اور تبصرے 19 مئی 2025 تک جمع کر سکتے ہیں ۔متعلقہ فریق سے موصولہ معلومات اورتبصرے کا تجزیہ کیا جائے گا اور ڈی ایل سی ٹیرف کے جائزے کی ضرورت کا جائزہ لینے کے لیے اتھارٹی کے ذریعے ان پر غور و خوض کیا جائے گا ۔
تجاویز اورتبصرے ترجیحی طور پر advfea2@trai.gov.in پر الیکٹرانک شکل میں بھیجے جا سکتے ہیں ۔اس سے متعلق کسی بھی وضاحت اور معلومات کے لیے جناب وجے کمار ، مشیر (مالیاتی اور اقتصادی تجزیہ) ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔رابطے کا نمبر یہ ہے +91-11-20907773۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔۔ م م ع۔ ر ب
U-348
(Release ID: 2125153)