کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وزارت تجارت کے سکریٹری جناب سنیل برتھوال نے دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے کروشیائی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کی
ہندوستان اور کروشیا نے ریلوے، ای وی، دفاع، صحت کی نگہداشت، قابل تجدید توانائی، اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں باہمی تال میل پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
29 APR 2025 11:16AM by PIB Delhi
کامرس سکریٹری، حکومت ہند، جناب سنیل بارتھوال نے 22-23 اپریل 2025 کو جمہوریہ کروشیا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزارت خارجہ اور یورپی امور، خارجہ تجارت اور ترقی کے ریاستی سکریٹری مسٹرزدینکو لوسی، اور وزارت اقتصادیات کےریاستی سکریٹری مسٹر آئیو ملیٹی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ میٹنگوں میں ہند-کروشیا تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے، سیکٹرل تال میل کو فروغ دینے اور وسطی یوروپی خطے کے ساتھ ہندوستان کی کاروباری مشغولیت کو تقویت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
خارجہ تجارت اور ترقی کے ریاستی سکریٹری مسٹرزدینکو لوسی کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت یوروپی یونین-ہند آزاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی اے) کو آگے بڑھانے اور دوطرفہ تجارتی تال میل کو فروغ دینے پر مرکوز رہی۔ بات چیت میں ای یو-انڈیا ایف ٹی اے کو آگے بڑھانے اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ کامرس سکریٹری نے یورپی یونین کے صدر اور 27 کمشنروں کے ہندوستان کے دورے کا ذکر کیا جوان کے نئے مینڈیٹ کے آغاز کے بعد سے براعظم یورپ سے باہر کالج آف کمشنرز کا پہلا دورہ تھا اور ہندوستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات کی تاریخ میں اس نوعیت کا پہلا دورہ تھا۔ کامرس سکریٹری نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے شعبوں جیسے ریلوے، عالمی قابلیت کے مراکز، الیکٹرک وہیکلز، آئی ٹی وغیرہ کی نشاندہی کی ۔ بات چیت میں کروشیائی فریق نے دفاعی شعبے (ہندوستان کی اہم مصنوعات سے متعلق)، سولر سیل کی پیداوار، فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجی، آٹوموبائل اور دیگر شعبوں میں معلومات کے تبادلے میں سرمایہ کاری کے لئے اپنی دلچسپی سے آگاہ کیا۔
وزارت اقتصادیات کے ریاستی سکریٹری مسٹرآئیوملیٹک کے ساتھ کامرس سکریٹری کی میٹنگ میں ہونےوالی بات چیت میں سرمایہ کاری کے بہاؤ کو فروغ دینے، اور صحت کی نگہداشت، تعلیم، سیاحت، تفریح (ویوز سمٹ کے بارے میں ذکر کیا گیا)، سپلائی چین انٹیگریشن، لاجسٹکس، نقل و حمل ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اورمینوفیکچرنگ سمیت اہم شعبوں میں تال میل بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ اقتصادی تال میل پر مشترکہ کمیشن کے تیسرے اجلاس کے لیے جو کہ منعقد ہونے والا ہے، دونوں فریقوں نے زیادہ سے زیادہ میٹنگوں کے ذریعے کمیشن کے کام کاج میں بہتری لانے، مضبوط اور تیز تر پیشرفت کے لیے دونوں ممالک کے تاجروں کو براہ راست جوڑنے پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔
کامرس سکریٹری نے کروشیا چیمبر آف اکانومی (سی سی ای) کے زیر اہتمام ‘‘ہندوستان اور کروشیا کے درمیان اقتصادی تعاون کے مواقع کی دریافت’’ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف صنعتی تنظیموں کے سربراہان اور کروشیا کے سرکردہ کاروباری نمائندوں سے ملاقات کی۔ کروشیا کی معیشت پر پیش کی جانے والی پریزنٹیشن میں ہندوستان اور کروشیا کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں پر صنعتوں کے امکانات کو دکھایا گیا۔ اس پروگرام سےباہمی تال میل کے مواقع تلاش کرنے، تجارتی سہولت فراہمی کے اقدامات کو نافذ کرنے اور باہمی کاروباری مفادات کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم فراہم ہوا۔ ہندوستانی مارکیٹ میں کروشیائی کمپنیوں کے کامیاب کاروباری معاملوں بھی اجاگرکیا گیا ۔
اس دورے سے وسطی یوروپی خطے کے ساتھ باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے لئے ہندوستان کے عزم کی تصدیق ہوتی ہے اور اس سے ہندوستانی اور کروشیائی کاروباری اداروں کے درمیان تجارتی شراکت کو بہتر کرنے میں مشترکہ دلچسپی پر زور دیا گیا۔
*************
(ش ح۔م ش ع۔ف ر)
UN-339
(Release ID: 2125064)
Visitor Counter : 14