مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مواصلات کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ڈاک خانوں کے ذریعے کتابوں اور مطالعاتی مواد کی کفایتی ترسیل کی سہولت کے لیے ’گیان پوسٹ‘ کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن کی اشاعت کا اعلان کیا


گیان پوسٹ ہر فرد تک تعلیم کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم ڈیلیوری میکانزم کے طور پر کام کرتا ہے - جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا

Posted On: 28 APR 2025 7:36PM by PIB Delhi

مواصلات اور شمال مشرقی علاقوں کی ترقی کے وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے ’گیان پوسٹ‘ کے بارے میں گزٹ نوٹیفکیشن کی اشاعت کا اعلان کیا، جو کہ ہندوستان بھر میں تعلیمی، سماجی، ثقافتی اور مذہبی کتابوں کی ترسیل کو مزید کفایتی بنانے کے لیے ایک نئی سروس ہے۔ یہ سروس ملک کے ہر حصے میں تعلیم کی حمایت اور سیکھنے والوں تک پہنچنے کے لیے انڈیا پوسٹ کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

تعلیم ایک مضبوط مستقبل کی بنیاد ہے لیکن سیکھنے کے وسائل تک رسائی کا انحصار جغرافیہ یا استطاعت پر نہیں ہونا چاہیے۔ ’گیان پوسٹ‘ کو اس یقین کے ساتھ بنایا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی نصابی کتاب، ایک تیاری گائیڈ، یا کوئی ثقافتی کتاب آخری میل کا سفر طے کر کے سب سے دور دراز گاؤں یا قصبے تک پہنچ سکے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، مواصلات اور شمال مشرقی خطوں کی ترقی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا، ”نئی تعلیمی پالیسی اور نصاب کے تحت، ”گیان پوسٹ“ ہر فرد تک تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم ترسیلی طریقہ کار کے طور پر کام کرتا ہے۔

سیکھنے اور علم کے اشتراک کو سپورٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا، ’گیان پوسٹ‘ ہندوستان کے وسیع پوسٹل نیٹ ورک کے ذریعے کتابیں اور پرنٹ شدہ تعلیمی مواد بھیجنے کے لیے کفایتی اختیارات پیش کرتا ہے۔ سروس کی قیمت وسیع تر رسائی کی حوصلہ افزائی کے لیے رکھی گئی ہے۔

’گیان پوسٹ‘ کے تحت بھیجی گئی کتابوں اور طباعت شدہ تعلیمی مواد کو ٹریک کیا جا سکے گا اور اسے زمینی سطح کے ذریعے منتقل کیا جائے گا تاکہ کفایتی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ پیکج انتہائی کفایتی قیمتوں پر بھیجے جا سکتے ہیں، 300 گرام تک کے پیکٹ کے لیے صرف 20 روپے سے شروع ہو کر اور 5 کلوگرام تک کے پیکٹوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 100 تک (ٹیکس لاگو)۔

’گیان پوسٹ‘ کے تحت صرف غیر تجارتی، تعلیمی مواد ہی اہل ہوگا۔ اس سروس کے تحت کاروباری یا تجارتی نوعیت کی اشاعتوں یا اشتہارات پر مشتمل (متوقع اعلانات یا کتابوں کی فہرستوں کے علاوہ) کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ہر کتاب پر مقررہ شرائط کے مطابق پرنٹر یا پبلشر کا نام ہونا ضروری ہے۔

’گیان پوسٹ‘ کے ذریعے انڈیا پوسٹ عوامی خدمت کے لیے اپنی مستقل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے جس سے ایک ایک کتاب کے ذریعے تعلیمی خلا کو پُر کرنے میں مدد ملتی ہے۔ سیکھنے کے وسائل کو مزید قابل رسائی اور کفایتی بنا کر، انڈیا پوسٹ نے ملک بھر میں افراد اور کمیونٹی کو با اختیار بنانے کی اپنی روایت جاری رکھی ہے۔

’گیان پوسٹ‘ سروس یکم مئی 2025 سے پورے ہندوستان کے تمام محکمانہ ڈاک خانوں میں کام کرے گی۔ مزید تفصیلات قریبی پوسٹ آفس یا آن لائن www.indiapost.gov.in پر دستیاب ہیں۔

 

 

 

’گیان پوسٹ‘ گزٹ نوٹیفکیشن کا اعلان مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے محترمہ وندیتا کول، سکریٹری (پوسٹس) اور جناب جتیندر گپتا، ڈائرکٹر جنرل پوسٹل سروسز کی معزز موجودگی میں کیا۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

U: 328

 


(Release ID: 2124997) Visitor Counter : 11
Read this release in: English , Marathi , Hindi