نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ایس اے آئی کے علاقائی مرکزممبئی نے فٹ انڈیا اور کھیلو انڈیا کے تحت اہم پہلوں اور آئندہ پروگراموں کا خاکہ پیش کرنے کے لیے میڈیا میٹنگ کی میزبانی کی
प्रविष्टि तिथि:
04 MAR 2025 7:08PM by PIB Delhi
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے علاقائی مرکز ممبئی نے آج فٹ انڈیا اور کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت اپنے جاری اقدامات اور آنے والے پروگراموں کا خاکہ پیش کرنے کے لیے ایک میڈیا میٹنگ کی میزبانی کی۔ اس تقریب نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے، کھلاڑیوں کی ترقی کو فروغ دینے اور عوام کو فٹنس اور تندرستی کی سرگرمیوں میں مشغول کرنے کے لیے ایس اے آئی کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

زمینی سطح پر ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، ایس اے آئی کے ریجنل ڈائریکٹر جناب پانڈورنگ چاٹے، آئی آر ایس ، نے ہندوستان میں کھیلوں کے مستقبل کے لیے تنظیم کے نقطہ نظر پر بات چیت کی شروعات کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کو کھیلوں کے ملک کے طورپر تبدیل کرنے کا آغاز زمینی سطح پر صلاحیتوں کو فروغ دینے سے ہوتا ہے۔
ایس اے آئی کے علاقائی مرکز ممبئی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محترمہ اپوروا منڈا نے ایس اے آئی کے مشن اور کلیدی اقدامات کا بصیرت آمیز جائزہ پیش کیا، جس میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بڑھانے میں اسپورٹس سائنس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ محترمہ منڈا نے فٹ انڈیا کیلنڈر پر اپ ڈیٹس کا بھی اشتراک کیا، جس میں مارچ کے لیے طے شدہ دلچسپ پروگراموں کا ایک سلسلہ شامل ہے، جس کا مقصد کمیونٹی کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا اور ملک گیر فٹنس تحریک کو فروغ دینا ہے۔

میڈیا میٹنگ میں بین الاقوامی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک بات چیت کا سیشن بھی رکھا گیا، جن میں سمرتھ مہکاوے اور پرگتی گائیکواڑ (کشتی)، نشانت کرندیکر (آرٹسٹک جمناسٹک) اور رشبھ داس (تیراکی) شامل تھے، جنہوں نے اپنے متاثر کن تجربات کو یہاں جمع ہوئی میڈیا کے ساتھ شیئر کیا۔ اس کے علاوہ ،رتوجا پسل (ہاکی) اور آدتیہ انگل (تلوار بازی) نے پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغامات کے ذریعے شرکت کی، جس سے ایونٹ کی مصروفیت میں مزید اضافہ ہوا۔
اس تقریب کی ایک اہم خصوصیت ایس اے آئی آر سی ممبئی کی جدید اسپورٹس سائنس سہولیات کا گائیڈڈ ٹور تھا، جہاں میڈیا کے نمائندوں نے اس بارے میں معلومات حاصل کی کہ یہ جدید ٹیکنالوجیز کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بڑھانے میں کس طرح تعاون کرتی ہیں۔
شرکاء کو ایس اے آئی ایتھلیٹس کے ذریعے اپنائے جانے والے سائنسی طور سے ڈیزائن کردہ غذائیت پروگراموں کے بارے میں بھی بتایا گیا، جنہیں ان کی تربیت اور مقابلے کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیاگیا ہے۔
میڈیا کے نمائندوں کو ایس اے آئی کے عہدیداروں سے رابطہ کرنے اور ملک بھر میں فٹنس کو فروغ دینے کے لیے تنظیم کے منصوبوں کے بارے میں مزید جاننے کا موقع بھی ملا۔
*****
)ش ح – م ش - م ذ(
U.N. 305
(रिलीज़ आईडी: 2124804)
आगंतुक पटल : 16