الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
این آئی ای ایل آئی ٹی نے ڈیجیٹل انڈیا پہل قدمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے 8 وژنری تنظیموں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کیے
ایس سی ایل موہالی، ای آر این ای ٹی انڈیا، امرتا یونیورسٹی، این آئی ایس ای، ہارٹ فلنیس انسٹی ٹیوٹ، کینڈریل انڈیا، اسکائی روٹ ایرو اسپیس اور آئی ایف ایم آر کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے گئے
ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں میں اختراع، ہنرمندی اور تحقیق کو فروغ دینے کےلیے کلیدی اشتراک
Posted On:
27 APR 2025 2:09PM by PIB Delhi
ڈیجیٹل انڈیا مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر، قومی ادارہ برائے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی) نے نئی دہلی میں واقع الیکٹرانکس نکیتن میں 25 اپریل 2025 کو آٹھ وژنری تنظیموں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے۔
مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کی اس تقریب میں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے شرکت کی۔ یہ تقریب این آئی ای ایل آئی ٹی کے لیے کلیدی اشتراک کے ایک نئے باب کے طو رپر اجاگر ہوئی جس کا مقصد ملک کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو مضبوطی فراہم کرنا ہے۔
وہ تنظیمیں جن کے ساتھ این آئی ای ایل آئی ٹی نے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ہیں، ان میں سیمی کنڈکٹر لیباریٹری (ایس سی ایل)، ای آر این ای ٹی انڈیا، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر اینرجی (این آئی ایس ای)، امرتا وشو ودیہ پیٹھم، اسکائی روٹ ایرواسپیس، ادارہ برائے مالی انتظام اور تحقیق (آئی ایف ایم آر) اور کینڈریل انڈیا شامل ہیں۔

ان شراکت داریوں کا مقصد الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے شعبوں میں تعلیم، ہنرمندی، تحقیق اور اختراع کو فروغ دینا ہے۔ جن شعبوں میں اشتراک قائم کیا گیا ہے، ان میں مشترکہ تحقیقی پروجیکٹس، نصاب کی ترقی، صلاحیت سازی، تربیت، ہنرمندی سے متعلق پروگرامس اور ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں اور اختراع کے لیے حمایت ،شامل ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے اس طرح کے اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا، ’’یہ ایک مضبوط ڈیجیٹل ایکو نظام کو فروغ دینے اور مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کو ترقی دینے کے لیے تعلیمی شعبے، صنعت اور سرکاری اداروں کا ایک کلیدی اشتراک ہے۔ اشتراک کی یہ کوششیں ڈیجیٹل لحاظ سے بااختیار معاشرے کو نئی شکل دینے اور علمی معیشت کو پروان چڑھانے کے لیے لازمی ہیں۔‘‘
انہوں نے این آئی ای ایل آئی ٹی کے ڈائرکٹر جنرل، ڈاکٹر ایم ایم ترپاٹھی کی قیادت اور این آئی ای ایل آئی ٹی کی پوری ٹیم کی ، اعلیٰ معیار، عملی تعلیم اور ہنرمندی سے متعلق پہل قدمیوں کے توسط سے صنعت کی ضرورتوں اور تعلیمی نتائج کے درمیان فاصلے کو پرکرنے کے لیے ان شراکت داریوں کے قیام اور تنظیموں کی عہدبندگیوں کو آگے بڑھانے میں ان کے اہم کردار کے لیے بھی ستائش کی ۔

اس تقریب میں مختلف ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں ایم ای آئی ٹی وائی کی اقتصادی مشیر، محترمہ پریتی ناتھ، این آئی ای ایل آئی ٹی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایم ترپاتھی، ایم ای آئی ٹی وائی میں سائنٹسٹ جی اور گروپ کوآرڈی نیٹر محترمہ تولیکا پانڈے، ایس سی ایل کے ڈائرکٹر جنرل، ڈاکٹر کمل جیت سنگ، ای آر این ای ٹی انڈیا کے ڈائرکٹر جنرل جناب سنجیو بنسل، سی ایس آر اور ای ایس جی ، کنڈریل انڈیا کی ڈائرکٹر محترمہ گریجا مکند، امرتا وشو ودیہ پیٹھم کے ڈین اور ڈائرکٹر ڈاکٹر کرشن شریی اچوتھان، اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے نائب صدر ڈاکٹر سی وی ایس کرن، این آئی ایس ای کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر پروفیسر محمد ریحان، ہارٹ فلنیس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر نارسی ریڈی شامل تھے۔

این آئی ای ایل آئی ٹی کے بارے میں
قومی ادارہ برائے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی) الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)، حکومت ہند کے ماتحت ایک خودمختار ادارہ ہے۔ این آئی ای ایل آئی ٹی الیکٹرانکس، آئی ٹی، اور ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں کے شعبے میں تعلیم، تربیت، اور تحقیق کو فروغ دینے کے کام کے لیے کلی طو رپر وقف ہے۔
اپنے ماتحت 56 مراکز، 700 سے زائد منظور شدہ تربیتی شراکت داروں کے وسیع نیٹ ورک اور ملک بھر میں 9000 سے زائد سہولتی مراکز کے ساتھ، این آئی ای ایل آئی ٹی ڈیجیٹل معیشت کے لیے ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسے آئی ٹی اور الیکٹرانکس شعبے میں غیر رسمی شعبے کے کورسوں کا اہتمام کرانے والے اداروں اور تنظیموں کو منظوری دینے کے لیے ایک قومی امتحانی ادارے کے طور پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔
*****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:289
(Release ID: 2124715)
Visitor Counter : 27