مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے ’’ڈیجیٹل مواصلات کے شعبے میں ریگولیٹری سینڈ باکس کے توسط سے اختراعی تکنالوجیوں، خدمات، یوز کیسز اور کاروباری ماڈلوں کی حوصلہ افزائی ‘‘کے موضوع پر مؤرخہ 12 اپریل 2024 کو جاری کردہ ٹی آر اے آئی کی سفارشات کے سلسلے میں محکمہ ٹیلی مواصلات کے سابقہ حوالے کا جواب دیا
Posted On:
25 APR 2025 7:06PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے ’’ڈیجیٹل مواصلات کے شعبے میں ریگولیٹری سینڈ باکس کے توسط سے اختراعی تکنالوجیوں، خدمات، یوز کیسز اور کاروباری ماڈلوں کی حوصلہ افزائی ‘‘کے موضوع پر مؤرخہ 12 اپریل 2024 کو جاری کردہ ٹی آر اے آئی کی سفارشات کے سلسلے میں محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی)کے سابقہ حوالے کا جواب دیا۔
اس سے قبل، محکمہ ٹیلی مواصلات نے 10.03.2023 کو جاری کردہ حوالے کے توسط سے ٹی آر اے آئی سے، ٹی آر اے آئی ایکٹ، 1997 کے سیکشن 11(1)(اے) کے تحت، ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں، خدمات اور کاروباری ماڈل کے سلسلے میں ریگولیٹری سینڈ باکس کے لیے فریم ورک پر سفارشات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ متعلقہ فریقوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد، ٹی آر اے آئی نے محکمہ ٹیلی مواصلات کو مؤرخہ 12.04.2025 کو’’ڈیجیٹل مواصلات کے شعبے میں ریگولیٹری سینڈ باکس کے توسط سے اختراعی تکنالوجیوں، خدمات، یوز کیسز اور کاروباری ماڈلوں کی حوصلہ افزائی ‘‘ کے موضوع پر اپنی سفارشات دیں۔
بعد ازاں، محکمہ ٹیلی مواصلات نے مؤرخہ 19.03.2025 کو سابقہ حوالے کے توسط سے ٹی آر اے آئی سے، مؤرخہ12.04.2024 کی ’’ڈیجیٹل مواصلات کے شعبے میں ریگولیٹری سینڈ باکس کے توسط سے اختراعی تکنالوجیوں، خدمات، یوز کیسز اور کاروباری ماڈلوں کی حوصلہ افزائی‘‘کے موضوع پر اس کی سفارشات پر از سر نو غور کرنے کے لیے کہا۔
مسئلے کی جانچ کے بعد، ٹی آر اے آئی نے سابقہ حوالے کے لیے اپنے جواب کو حتمی شکل دی۔ سابقہ حوالے کے لیے ٹی آر اے آئی کا جواب ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر دیا گیا ہے۔
کسی بھی طرح کی وضاحت یا جانکاری حاصل کرنے کے لیے، جناب عبدالقیوم، مشیر (براڈبینڈ اور پالیسی تجزیہ)، ٹی آر اے آئی سے، ٹیلی فون نمبر +91-11-20907757 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:262
(Release ID: 2124417)
Visitor Counter : 13