امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
حکومت ہند کے محکمہ امور صارفین نے قانونی نظام پیمائش، کاروبار کرنے میں آسانی اور صارفین کے حقوق کے تحفظ پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا
قانونی میٹرولوجی ایکٹ، 2009 کے غیر مجرمانہ سیکشن رکاوٹوں کو ختم کریں گے، کاروبار کی ترقی کو فروغ دیں گے اور شہریوں اور کاروبار کو معمولی خلاف ورزیوں کے لیے جیل جانے کے خوف کے بغیر زندگی گزارنے میں مدد کریں گے: محترمہ ندھی کھرے، سکریٹری، محکمہ امور صارفین (ڈی او سی اے)
ریاستی قانونی میٹرولوجی کے تمام محکمے جن وشواس (ترمیمی دفعات) ایکٹ، 2023 میں درج دفعات کے ساتھ اپنے نفاذ کے قوانین کو ہم آہنگ کریں گے: امور صارفین کا محکمہ
Posted On:
25 APR 2025 6:50PM by PIB Delhi
محکمہ برائے امور صارفین (ڈی او سی اے) کی سکریٹری، محترمہ ندھی کھرے نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ”کاروبار کرنے میں آسانی اور صارفین کے حقوق کے تحفظ“ پر گول میز کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا، ”قانونی میٹرولوجی ایکٹ، 2009 کے غیر مجرمانہ سیکشن رکاوٹوں کو ختم کریں گے، کاروبار کی ترقی کو فروغ دیں گے اور شہریوں اور کاروبار کو معمولی خلاف ورزیوں کے لیے جیل جانے کے خوف کے بغیر زندگی گزارنے میں مدد کریں گے۔“
اپنے کلیدی خطاب میں سکریٹری نے کارکردگی کو بڑھانے اور مناسب درستگی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین آئی ٹی ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں قانونی میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت پر زور دیا جو صارفین کے لیے پیمائش کی درستگی کی ضمانت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انھوں نے درست وزن اور پیمائش کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے بتایا کہ ہندوستان نے بین الاقوامی معیارات کے تئیں ملک کی وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے او آئی ایم ایل (انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف لیگل میٹرولوجی) سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا 13واں ملک بننے کا اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ انھوں نے ریاستی قانونی میٹرولوجی کے محکموں سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے نفاذ کے قوانین کو جن وشواس (ترمیمی دفعات) ایکٹ 2023 کے ساتھ ہم آہنگ کریں، اور ایک ماہ کے اندر eMaap پورٹل کو آن بورڈ کریں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ترمیم شدہ قانونی میٹرولوجی (پیکیجڈ کموڈٹیز) رولز، 2011 کے نفاذ کے لیے نظر ثانی شدہ ٹائم لائن یکم جنوری اور یکم جولائی ہے۔
جناب بھرت کھیڑا، ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ امور صارفین (ڈی او سی اے) نے قانونی میٹرولوجی پر گول میز کانفرنس میں استقبالیہ خطاب کیا۔ انھوں نے علم کے تبادلے اور باہمی تعاون پر مبنی پالیسی کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ جناب کھیڑا نے ریاستی افسران کو یہ بھی تاکید کی کہ وہ طریقہ کار کی خلاف ورزیوں سے باز رہیں اور انصاف اور شفافیت کے اصولوں کو برقرار رکھیں۔
جناب ایچ انوپم مشرا، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ امور صارفین (ڈی او سی اے) نے قانونی میٹرولوجی پر گول میز کانفرنس میں ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ انھوں نے لیگل میٹرولوجی ڈویژن کی طرف سے کیے گئے کلیدی اقدامات پر روشنی ڈالی جس میں لیگل میٹرولوجی (پیکیجڈ کموڈٹیز) رولز، 2011 میں تازہ ترین ترمیم، جن وشواس (ترمیم کی دفعات) ایکٹ، 2023 کے تحت لیگل میٹرولوجی ایکٹ، 2009 کے سیکشنز کو غیر مجرمانہ بنانا شامل ہیں۔ ریاستی حکام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ محصولات کے اہداف پر موثر نفاذ کو ترجیح دیں نیز ایکٹ اور قواعد کے بہتر نفاذ کے ذریعے صارفین کے بہتر تحفظ کو یقینی بنائیں۔
آندھرا پردیش کے جوائنٹ کنٹرولر (قانونی میٹرولوجی) نے گول میز کانفرنس میں ایک ورچوئل پریزنٹیشن پیش کی اور کسانوں کے تحفظ کے لیے جیو ٹیگنگ اور وزنی پلوں کی کیلیبریشن جیسے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے سونے/ قیمتی دھاتوں کے بلین ٹریڈ میں اے پی لیگل میٹرولوجی (انفورسمنٹ) رولز 2011 کے تحت رول 9 کے مؤثر نفاذ پر بھی زور دیا۔ انھوں نے این پی ایل اور سی ڈی اے سی جیسے قومی اداروں میں باقاعدہ ایل ایم او ٹریننگ کے ساتھ ساتھ لیگل میٹرولوجی رولز کے تحت گولڈ کیریٹیج مشینیں، لیکٹو اسکین اینالائزر اور نمی میٹر جیسے نئے آلات لانے کے مستقبل کے منصوبوں کا بھی خاکہ پیش کیا۔
کنزیومر ورلڈ (وی سی او) سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اننت شرما نے مشورہ دیا کہ جو خلاف ورزیاں بڑے پیمانے پر اثر انداز ہوتی ہیں ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔ پیکڈ کموڈٹی کے لیبل پر لازمی اعلانات کے لیے QR کوڈ صارفین کی مدد نہیں کر سکتا اور اس بات پر زور دیا کہ قواعد سخت ہونے چاہئیں اور جرمانہ کمپنی کے ٹرن اوور کے مطابق ہو سکتا ہے۔
وی سی او سے سریش دیش پانڈے نے مہاراشٹر میں دودھ اور پانی اور دیگر مصنوعات پر پر زائد قیمتوں کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر ایک ہی مصنوعات کے لیے دوہری ایم آر پی کا مسئلہ اٹھایا۔ انھوں نے اس بات کی جانچ کرنے کی درخواست کی کہ آیا ایم آر پی کے نام پر صارفین کا استحصال کیا جارہا ہے جس کے تحت بڑھی ہوئی ایم آر پی پرنٹ کی جاتی ہیں۔
اتر پردیش کے نمائندے نے ایکٹ اور قواعد کی دفعات کی خلاف ورزیوں پر ای کامرس پلیٹ فارم اور وہاں کے گوداموں پر ان کے ذریعے کی جانے والی بہترین طریقوں اور کارروائی کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے بتایا کہ پی ڈی ایس سسٹم کے لیے 77,999 مناسب قیمت کی دکانوں پر استعمال ہونے والی وزنی مشینوں کی تصدیق کی جاتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 2024-25 کے دوران ای کامرس ویب سائٹ کے اعلانات کے لیے 516 معاملے درج کیے گئے جن میں سے 364 معاملے کمپاؤنڈ کیے گئے اور تقریباً 11 کروڑ روپے کمپاؤنڈنگ فیس کے طور پر وصول کیے گئے۔
این پی ایل کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر آشیش اگروال نے ٹائم ڈیسمینیشن پروجیکٹ اور اس کے نفاذ کے روڈ میپ پر ایک مختصر پریزنٹیشن پیش کی۔ این آئی سی میں ڈی ڈی جی، جناب جی مائل متھو کمارن نے ای ماپ پورٹل کا خاکہ پیش کیا۔
دیگر ریاستوں یعنی اڈیشہ، پنجاب اور گوا کی طرف سے بھی قانونی میٹرولوجی سے متعلق بہترین طریقوں کے بارے میں پریزنٹیشن دی گئی۔
گول میز کانفرنس نے علم کے تبادلے اور باہمی تعاون پر مبنی پالیسی کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جس نے ایک بہتر قانونی میٹرولوجی فریم ورک کی راہ ہموار کی جو ہندوستان میں کاروباری جدت اور صارفین کے حقوق دونوں کی حمایت کرتا ہے۔
کانفرنس میں تقریباً 250 شرکت کنندگان نے شرکت کی جن میں مختلف ریاستوں کے کنٹرولرز آف لیگل میٹرولوجی، ممتاز صنعتی انجمنوں جیسے فکی، ریٹیلرز ایسوسی ایشن آف انڈیا، ایسوکیم، پی ایچ ڈی، آئی بی ایچ اے، سی اے آئی ٹی، اے آئی بی اے، سی آئی آئی اور رضاکارانہ صارف تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔

*************
ش ح۔ ف ش ع
U: 259
(Release ID: 2124406)
Visitor Counter : 13