زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی شعبے میں ثبوت پر مبنی پالیسی سازی کی ضرورت ہے: آئی سی اے آر کے ڈی جی، ڈاکٹر ایم ایل جاٹ


این اے اے ایس اور ٹی اے اے ایس نے زرعی سائنس اور تحقیق میں تعاون بڑھانے کے مفاہمت  نامے پر دستخط کیے

Posted On: 25 APR 2025 5:45PM by PIB Delhi

زرعی  سائنس کے قومی اکیڈمی (این اے اے ایس) اور زرعی سائنس  کے فروغ کے ٹرسٹ  (ٹی اے اے ایس) نے مشترکہ طور پر  تبادلہ خیال کا ایک پروگرام  اور دو نامور زرعی سائنسدانوں -  ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک، ڈائریکٹر جنرل آئی سی آر آئی ایس اے ٹی ،  اور ڈاکٹر ایم ایل جاٹ، سکریٹری، محکمہ زرعی تحقیق اور تعلیم (ڈی اے آر ای) اور ڈائریکٹر جنرل آئی سی اے آر کو   ان کے  متعلقہ اداروں میں قائدانہ رول کے لیے ان کی تقرریوں کے سلسلے میں ان کی عزت افزائی کے لئے  ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XMM2.jpg

پروگرام کی ایک اہم بات  ٹی اے اے ایس اور این اے اے ایس کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کرنا تھا، جس کا مقصد زرعی سائنس، تحقیق اور پالیسی کی ترقی میں باہمی تعاون کے اقدامات کو فروغ دینا تھا۔

تقریب کے دوران ڈاکٹر ایم ایل جاٹ نے زرعی برادری پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے امرت کال کے وژن کی حصولیابی کے لئے یکجا ہوئے۔  انہوں نے زراعت میں سائنس اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور کسانوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی فوری ضرورت پر زور دیا، ساتھ ہی کسانوں کے لیے پائیدار ذریعہ معاش پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشترکہ تعاون کے مشن کا وقت ہے کہ وہ کسانوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائے اور اپنے اہداف کو  ملک کے اہداف سے ہم آہنگ کرے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں عالمی موجودہ رجحانات کے تناظر میں ابھرتے  ہوئے  زرعی تقاضوں کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ اندرونی نظام اور بیرونی صلاحیتوں دونوں کو مضبوط بنانا، اور ان کی ہم آہنگی کو یقینی بنانا، ایک لچکدار زرعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے اہمیت کا حامل ہے"۔  انہوں نے ہندوستانی زراعت کے تنوع سے پیدا ہونے والے چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے لئے اچھی طرح سے منصوبہ بند، مربوط طریقوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

m.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B00O.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CU5J.jpg

ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک نے سماجی تبدیلی میں سائنس کے اہم رول پر بات کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر معاشرے کو سائنسی فکر کو اپنانا اور فروغ دینا چاہیے، اور بین الاقوامی زرعی تحقیق  سے متعلق  مشاورتی گروپ (سی جی آئی اے آر) اور این اے اے ایس کے درمیان مشترکہ کوششوں کی ماضی کی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خاص طور پر آئی سی اے آر، سی جی آئی اے آر  اور خصوصی اختراعی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے درمیان شراکت داری جاری رکھنے سے ہندوستان میں زرعی تحقیق اور اختراع کو مزید تقویت ملے گی۔

ڈاکٹر آر ایس پرودا، چیئرمین ٹی  اے اے ایس، نے کہا کہ ہمارے زرعی چیلنجوں میں ملک میں خوراک کی یقینی فراہمی ، تغذیہ  کی فراہمی  اور ماحولیاتی پائیداری شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے، غیرسبز علاقوں کو سبز جگہوں میں تبدیل کرنے اور دوبارہ قابل تخلیق زراعت کو فروغ دے کر ان چیلنجوں  سے نمٹا جا سکتا ہے۔

تقریب میں ڈاکٹر پی کے جوشی سمیت ممتاز زرعی ماہرین اور معززین کے خطابات بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر اشوک کے سنگھ اور ڈاکٹر ڈبلیو ایس لاکرا، جنہوں نے ہندوستانی زراعت میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مستقل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب کا اختتام جدت، شواہد پر مبنی پالیسی سازی، اور زرعی شعبے میں جامع ترقی کے عزم کے اجتماعی  طور پر اعادہ کرنے کے ساتھ ہوا۔

************

ش ح۔ش ب ۔ق ر

U.No:254


(Release ID: 2124371) Visitor Counter : 23
Read this release in: English , Hindi , Tamil