جل شکتی وزارت
این ایم سی جی نے دریا کے کنارے آباد شہروں کے اتحاد کے تحت شہری دریا کے احیاء کے نظا م کو مضبوط بنانے کے لیے ایکشن پلان 2025 کو منظوری دی
یہ منصوبہ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے شہری علاقوں میں دریا سے متعلق حساس شہری منصوبہ بندی کو مربوط کرنے پر مرکوز ہے
وزیر اعظم کے وژن کے مطابق،این ایم سی جی قومی دارالحکومت کے لیے یو آر ایم پی کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے
دریا سے متصل آباد شہروں کا اتحاد ایک اولین پہل ہے، جس کی قیادت وزارت جل شکتی اور وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور کے زیر انتظام ہے
145 شہروں کی موجودہ رکنیت کے ساتھ، یہ اتحاد شہری دریا کے انتظام کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کو فروغ دیتا ہے
Posted On:
25 APR 2025 4:25PM by PIB Delhi
پائیدار شہری دریا کے احیاء کی طرف ایک اہم قدم میں، صاف گنگا کے لیے قومی مشن (این ایم سی جی) نے دریائی شہروں کے اتحاد (آر سی اے) کے لیے ایک سالانہ ماسٹر پلان کو منظوری دی ہے، جس میں سال بھر شروع کیے جانے والے اقدامات کا ایک متحرک اور ایکشن پر مبنی روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں صلاحیت سازی کے پروگراموں، معلومات کے تبادلے کے پلیٹ فارمز، تکنیکی آلات کی ترقی، ماہرانہ رہنمائی، اور موضوعاتی کیس اسٹڈیز کی ایک سیریز شامل ہے، یہ سبھی ہندوستان کے بڑھتے ہوئے شہری علاقوں میں دریا سے متعلق حساس شہری منصوبہ بندی کو مربوط کرنے پر مرکوز ہیں۔
2021 میں شروع کیا گیا، آر سی اے ایک اہم پہل ہے، جس کی قیادت وزارت جل شکتی اور وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور نے کی ہے۔ 145 شہروں کی موجودہ رکنیت کے ساتھ، یہ اتحاد شہری دریا کے انتظام کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کو فروغ دیتا ہے- جو ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بناتا ہے، دریا کے طاس کے علاقوں میں شہروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیتا ہے، اور اربن ریور مینجمنٹ پلانز (یو آر ایم پیز) کی تشکیل میں معاونت کرتا ہے۔ اس سال کا منظور شدہ منصوبہ ان اہداف کو مزید عملی شکل دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے ، تاکہ اسٹریٹجک مداخلتوں کا ایک سلسلہ تیار کیا جا سکے۔
اس سال کی اہم توجہ ریاستوں میں دریائی حساس ماسٹر پلاننگ (آر ایس ایم پی) کے تربیتی پروگراموں کی تنظیم کے ذریعے شہر کے ماسٹر پلان میں دریا کے تحفظات کو فروغ دینا ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی، اربن ریور مینجمنٹ پلانز (یو آر ایم پیز) کی تشکیل میں مدد کے لیے، این ایم سی جی تربیتی اجلاس کا انعقاد کرے گا، جس میں تمل ناڈو کے آر سی اے شہروں کے لیے خاص طور پر آن بورڈنگ پروگرام شامل ہیں، اور اضافی ریاستوں کے لیے مزید اجلاسوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
یو آر ایم پی فریم ورک، جو 2020 میں شہری امور کا قومی ادارہ (این آئی یو اے) اور این ایم سی جی کے ذریعے شروع کیا گیا ہے، اپنی نوعیت کے پہلے انداز کی نمائندگی کرتا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دریاؤں کے شہری انتظام میں ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی جہتوں پر غور کیا جائے۔ پانچ شہروں — کانپور، ایودھیا، چھترپتی سمبھاجی نگر، مراد آباد، اور بریلی — پہلے ہی اپنے یو آر ایم پیز تیار کر چکے ہیں، جو دوسرے شہری مراکز کے لیے معیار قائم کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چھترپتی سنبھاجی نگر کے کھام دریا کی بحالی کے مشن کو عالمی سطح پر عالمی وسائل کے ادارے کے روس سینٹر پرائز فار سٹیز کے ذریعے تسلیم کیا گیا، جو اس اقدام کی تبدیلی لانے کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔
اگلے سال میں 25 مزید یو آر ایم پیز کی ترقی بھی دیکھنے کو ملے گی، جو ایک بڑے مشن کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر اگلے دو سے تین سالوں میں پورے ہندوستان میں اس طرح کے 60 منصوبے بنائے گی۔ عالمی بینک کے تعاون سے یہ اقدام دریا کے حوالے سے حساس شہری حکمرانی کو مستحکم کرنے میں ایک جرات مندانہ قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ اتراکھنڈ، اتر پردیش، بہار، اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں میں پہلے سے ہی اسٹیئرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں، تاکہ منصوبہ بندی اور رہنمائی کے نفاذ میں آسانی ہو۔
عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کے مطابق،این ایم سی جی قومی دارالحکومت کے لیے ایک یو آر ایم پی کی ترقی کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ یہ پہل نہ صرف دہلی کے دریاؤں کو اہم ماحولیاتی نظام کے طور پر دوبارہ متعین کرنے کی کوشش کرتی ہے، بلکہ واٹر چینلز، قومی ماحولیاتی ترجیحات کے مطابق پائیدار اور جامع شہری دریا کے انتظام کی راہ بھی ہموار کرتی ہے۔ دہلی میں یو آر ایم پی دیگر میٹروپولیٹن شہروں کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرے گا، جو لچکدار اور دریا سے حساس شہری ترقی کے وژن کو آگے بڑھائے گا۔
طاس سے منسلک شہری سوچ کو فروغ دینے کی کوشش میں، این ایم سی جی "طاس، ضلع اور شہر کی سطح پر دریا کے انتظام کے منصوبوں کے درمیان موثر عمودی ہم آہنگی" پر ایک ایڈوائزری جاری کرے گا۔ اس کی تکمیل کرتے ہوئے، رکن شہروں کو درپیش معلومات کے فقدان کی نشاندہی کرنے کے لیے فیڈ بیک میکانزم کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے موزوں معلومات سے متعلق مصنوعات تیار کی جائیں گی۔ تھیمیٹک ایکسپرٹ گروپس کی تشکیل کے ذریعے تکنیکی مدد کو تقویت دی جائے گی، جو ماحول دوست دریا سے متصل علاقوں کی ترقی کے اقدامات کی رہنمائی بھی کریں گے۔
معلومات کے تبادلے کو آسان بنانے اور بہترین طور و طریقوں کو فروغ دینے کے لیے، اہم تقریبات جیسے دھارا، ایک بیسن سطح کی آر سی اے میٹنگ، اور براہ راست تجربہ حاصل کرنے کے مقصد سے ادے پور اور حیدرآباد کے دورے طے کیے گئے ہیں۔ دریا کے حوالے سے حساس شہری منصوبہ بندی میں حکمرانی کی صلاحیت کو بڑھانا ایک اور ترجیح ہے، جس میں باضابطہ تربیتی پروگرام ممبر شہروں کے شہرہ بلدیاتی اداروں (یو ایل بیز) میں شروع کیے جائیں گے۔
مزید برآں، آر سی اے ہر پیر کو ہفتہ وار کیس اسٹڈیز کے ذریعے کامیاب عملی مشقوں کو دستاویزی بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا، جس میں شہری دریا کی بحالی کی کوششوں کی نمائش ہوگی۔ شہریوں میں دریا کے بارے میں شعور پیدا کرنے والے رویے کو فروغ دینے کے لیے عوامی بیداری مہم اور حساسیت کے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ دریا سے متعلق منصوبوں کے لیے وسائل کو متحرک کرنے میں شہروں کی مدد کے لیے مالیاتی مشاورتی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں، این ایم سی جی کارکردگی کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کرنے اور اس کو مزید بہتربنانے کے لیے یو آر ایم پی فریم ورک کا استعمال کرتے ہوئے شہری دریا کے انتظام پر ممبر شہروں کے معیارات طے کرے گا۔
پہلے ہی مکمل کیے گئے اقدامات میں، ایک نئی، جامع آر سی اے ویب سائٹ وضع کیا جانا نمایاں احمیت کا ہے اور فروری 2025 میں ڈاووس میں منعقد ہونے والے باوقار عالمی اقتصادی فورم میں شرکت— بڑھتی ہوئی قومی اور بین الاقوامی مصروفیت کا ثبوت ہے۔
آر سی اے کے تحت 2025 کے منصوبے کی این ایم سی جی کی منظوری پورے ہندوستان میں دریا سے متعلق حساس شہری منصوبہ بندی کو ادارہ جاتی بنانے میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتی ہے۔ صلاحیت سازی کے پروگراموں، تکنیکی مداخلتوں، تعاون پر مبنی پلیٹ فارمز، اور شہر کی سطح کے معاون نظام کےمضبوط منصوبے کے ساتھ، آنے والا سال تبدیلی لانے کا وعدہ کرتا ہے۔ یہ کوششیں نہ صرف ہندوستان کے شہری دریاؤں کے احیاء کے لیے این ایم سی جی کے پائیدار عزم کی عکاسی کرتی ہیں، بلکہ ملک بھر میں لچکدار، جامع اور پانی کی یقینی فراہمی کے ساتھ شہری ماحولیاتی نظام کی بنیاد کو بھی مضبوط کرتی ہیں۔
*****
U.No:249
ش ح۔ش ب ۔ق ر
(Release ID: 2124359)
Visitor Counter : 14