تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امداد باہمی کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر آشیش کمار بھوٹانی نے نوئیڈا، اتر پردیش میں نیشنل کوآپریٹو آرگینکس لمیٹڈ(این سی او ایل) کی جدید ترین پیکیجنگ سہولت کا افتتاح کیا


یہ سہولت حفظان صحت اور کوالٹی  کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے دالوں اور نامیاتی  اشیا کی پیکیجنگ کے لیے وقف ہے

امداد باہمی کے سکریٹری نے اسے 'بھارت آرگینکس' برانڈ کے تحت اعلیٰ معیار کی آرگینک اشیا کو فروغ دینے اور تقسیم کرنے کےاین سی او ایل کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا آرگینک پیدا کرنے والا ملک  بنانے میں کوآپریٹیو کے لیے ایک وسیع کردار کا تصور کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، وزارت کسانوں کی نامیاتی پیداوار کے لیے مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے

این سی او ایل اپنے منصوبے کے فوائد اپنے ممبر کسانوں تک پہنچا رہا ہے، اس طرح انہیں بڑی  تعداد میں نامیاتی کاشتکاری کو اپنانے کی ترغیب دے رہا ہے

این سی او ایل کا مقصد کسانوں کو نامیاتی کاشتکاری کے لیے ان کی محنت کے لیے پریمیم قیمتوں کو یقینی بنانا اور نامیاتی خوراک کو ہندوستانی صارفین کے لیے سستی اور قابل رسائی بنانا ہے

مدر ڈیری 'بھارت آرگینکس' کو اپنے تمام چینلز پر دستیاب کرانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ گاہک تک رسائی کا فائدہ ہو اور یہ  خالص   ہونے اور اعتماد پر کھرااتر ے

Posted On: 24 APR 2025 7:29PM by PIB Delhi

امدادی باہمی کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر آشیش کمار بھوٹانی نے آج اتر پردیش کے نوئیڈا میں نیشنل کوآپریٹو آرگینکس لمیٹڈ(این سی او ایل)کی جدید ترین پیکیجنگ سہولت کے افتتاح کے موقع پر خطاب کیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس، یہ سہولت حفظان صحت اور کوالٹی  کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ دالوں کی پیکیجنگ اور نامیاتی غذائی  اشیا کی وسیع رینج کے لیے وقف ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، امداد باہمی  کی وزارت کے سکریٹری، ڈاکٹر آشیش کمار بھوٹانی نے کہا کہ یہ افتتاح این سی او ایل کے ’بھارت آرگینکس‘ برانڈ کے تحت اعلیٰ معیار کی، پائیدار آرگینک اشیا کو فروغ دینے اور فراہم کرنے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بااختیار بنانے اور پورے ہندوستان میں حقیقی نامیاتی پیداوار تک مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے میں این سی او ایل کا بہت بڑا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آرگینکس ایک صحت مند ہندوستان کے لیے صحت مند کھانے کو سب کے لیے قابل رسائی بنا رہا ہے۔

 

 

ڈاکٹر بھوٹانی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت کسانوں کی نامیاتی پیداوار کے لیے مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ کوآپریشن سکریٹری نے کہا کہ این سی او ایل کی پیکیجنگ سہولت کا افتتاح بنیادی پروڈیوسروں کو منصفانہ قیمت فراہم کرتے ہوئے آپریشنز کو بڑھانے اور مصدقہ نامیاتی پیداوار کی رسائی کو بڑھانے کے لیے تنظیم کی کوششوں میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

 

ڈاکٹر بھوٹانی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا آرگینک پیدا کرنے والا ملک  بنانے میں کوآپریٹیو کے لیے ایک وسیع کردار کا تصور کیا ہے۔ کوآپریٹو سیکٹر میں ہونے کی وجہ سے، این سی او ایل اپنے اس منصوبے کے فوائد اپنے ممبر کسانوں تک پہنچا رہا ہے، اس طرح وہ زیادہ تعداد میں نامیاتی کھیتی کو اپنانے کی ترغیب دے رہا ہے۔

 

21 نامیاتی اشیا کے ساتھ، بشمول دالیں، اناج، مسالے اور مٹھائیاں، پہلے ہی لانچ کی گئی ہیں، بھارت آرگینکس دہلی این سی آر میں 200+ سفل آؤٹ لیٹس کے ذریعے دستیاب ہے، یہ بڑے ای کامرس اورکیو-کوم پلیٹ فارمز جیسے سوئیگی، بلنکٹ، بگ باسکٹ، امیزن، فلپ کارٹ، وغیرہ پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے پروموٹر ممبر بھی ہوتے ہیں۔ بھارت آرگینکس جلد ہی تمام ریلائنس آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوگا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے این سی او ایل کے چیئرمین مینیش شاہ نے کہا کہ این سی او ایل کا مقصد کسانوں کو نامیاتی کاشتکاری کے لیے ان کی محنت کے لیے پریمیم قیمتوں کو یقینی بنانا اور نامیاتی خوراک کو ہندوستانی صارفین کے لیے سستی اور قابل رسائی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہاین سی او ایل بھارت برانڈ نام کے تحت تصدیق شدہ نامیاتی مصنوعات کی معتبریت  پر اضافی زور دیتا ہے، لازمی طور پر ہر بیچ کی 245+ کیڑے مار ادویات کی باقیات کی جانچ کر کے۔

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، این سی او ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر، جناب وپل متل نے کہا کہ 2025 میں  ہندوستان  کے زیر صدارت  کوآپریشن  کے بین الاقوامی سال کا جشن مناتے ہوئے، 'بھارت آرگینکس' دالوں کی اس رینج کو شروع کرنا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ صارف اس کوڈ کو اسکین کر سکتا ہے اور مذکورہ بیچ کی پی آرٹیسٹ رپورٹ کو چیک کر سکتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مدر ڈیری کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب منیش بندلش نے اس بات پر زور دیا کہ مدر ڈیری 'بھارت آرگینکس' کو اپنے تمام چینلز پر دستیاب کرانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ صارفین تک رسائی کا فائدہ ہو۔ مدر ڈیری دہلی کے صارفین کے لیے پچھلے 50 سالوں سے خالص  اشیا  فراہم کرنے  اور بھروسے کی علامت ہے۔

این سی او ایل کو کوآپریٹو سیکٹر کے ذریعہ تیار کردہ نامیاتی  اشیا کو  جمع کرنے ، حصولی، سرٹیفیکیشن، جانچ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لیے 2023 میں تعاون کی وزارت، حکومت ہند نے ایک سرپرست  تنظیم کے طور پر قائم کیا تھا۔این سی او ایل متعلقہ سرکاری وزارتوں کے تعاون سے کام کرتا ہے، ایک "مکمل حکومت" کے نقطہ نظر پر عمل کرتے ہوئے، اور "سہکار سے سمردھی" کے قومی وژن کے ساتھ منسلک ہے۔

****

ش ح۔ ف ا۔ ج

Uno-227


(Release ID: 2124180) Visitor Counter : 11
Read this release in: English , Hindi