قبائیلی امور کی وزارت
قومی کمیشن برائے درج فہرست قبائل نے اڈیشہ میں سندر گڑھ ضلع کے بارکانی گاؤں کے واقعہ پر ازخود کارروائی کی
کمیشن نے سندر گڑھ کے ضلع کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کے متعلقہ حکام سے کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے
Posted On:
24 APR 2025 5:39PM by PIB Delhi
درج فہرست قبائل سے متعلق قومی کمیشن (این سی ایس ٹی) نے 19 اپریل 2025 کو اڈیشہ کے سندر گڑھ ضلع کے بارکانی گاؤں کے ایک المناک واقعہ پر از خود کارروائی کی ہے۔ یہ واقعہ راوُرکیلا اسٹیل پلانٹ کی طرف سے ڈومیرتھا تک ریلوے لائن کی مجوزہ تعمیر کے خلاف مقامی قبائلی برادری کے احتجاج کے دوران پیش آیا۔ احتجاج کے دوران، ایک المناک واقعہ میں ایک قبائلی شخص کی موت ہو گئی جسے پرایک جے سی بی مشین چڑھ گئی تھی ۔ اس کے بعد علاقے میں بدامنی کی اطلاع بھی ملی۔
معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے، کمیشن نے ضلع کلکٹر، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اور اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کے متعلقہ عہدیداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس واقعہ پر کی گئی کارروائی کے حقائق کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ۔
****
UN-223
(ش ح۔اس۔ف ر)
(Release ID: 2124136)
Visitor Counter : 14