سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم، دہرادون میں بین الاقوامی کانفرنس ”توانائی کے مستقبل کی تشکیل: چیلنج اور مواقع" (ایس ای ایف سی او-2025) کا افتتاح

Posted On: 23 APR 2025 6:21PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم، دہرادون 23 سے 25 اپریل 2025 تک ایک بین الاقوامی کانفرنس ”توانائی کے مستقبل کی تشکیل: چیلنج اور مواقع“ (ایس ای ایف سی او-2025) کا انعقاد کر رہا ہے۔ ایس ای ایف سی او کانفرنس ہر سال طلبا اور نوجوان سائنسدانوں کے ذریعہ سی ایس آئی آر-آئی آئی پی، دہرادون میں منعقد کی جاتی ہے جو کہ اختراعی حل پر بات چیت، توانائی اور کیمیائی شعبے میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

”ایس ای ایف سی او“ کانفرنس کا پہلا ایڈیشن 2017 میں منعقد کیا گیا تھا۔ موجودہ ساتواں ایڈیشن ایک بین الاقوامی کانفرنس ہے جس کا موضوع ہے ”کفایتی توانائی اور کیمیکل کے ساتھ پائیدار مستقبل کو متحرک کرنا۔“

 

 

23 اپریل 2025 کو منعقد ہونے والی ایس ای ایف سی او کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی پروفیسر کے کے پنت، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی روڑکی اور مہمان اعزازی جناب آلوک شرما، ڈائریکٹر (آر اینڈ ڈی)، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ڈاکٹر منوج سریواستو، سکریٹری، ایس ای ایف سی او 2025 نے اپنے ابتدائی کلمات میں ایس ای ایف سی او کے آغاز سے اس کے سفر کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ہریندر سنگھ بشٹ، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر-آئی آئی پی اور کانفرنس کے چیف سرپرست نے معزز مہمانوں اور مندوبین کا خیرمقدم کیا اور سی ایس آئی آر-آئی آئی پی میں کیے گئے کاموں پر روشنی ڈالی اور آگے بڑھنے کے لیے اپنے وژن کو شیئر کیا۔

 

 

جناب آلوک شرما نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں 2070 تک حکومت ہند کے خالص صفر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی ریفائنریوں کے ذریعے اختیار کیے گئے طریقوں اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔

اپنے کلیدی خطاب میں، مہمان خصوصی پروفیسر کے کے پنت نے سبز اور پائیدار توانائی اور کیمیکل پیدا کرنے کے مختلف راستوں پر زور دیا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جب ٹیکنالوجی لیب سے کمرشل سطح تک بڑھ جاتی ہیں تو نئے چیلنج سامنے آتے ہیں۔ انھوں نے نوجوان محققین کو ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے نئے طریقے سے سوچنے کی ترغیب دی۔

کانفرنس میں مختلف قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے 300 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ سی ایس آئی آر-آئی آئی پی کی تکنیکی کامیابیوں کو ظاہر کرنے والی ایک نمائش اس کانفرنس کا حصہ ہے۔ ایس ای ایف سی او-2025 کو او این جی سی، ای آئی ایل، بی پی سی ایل، کرسٹول، آئی او سی ایل، گیل، ایئربس، این آر ایل، سی پی سی ایل اور آر ایل سلوشنز کی حمایت حاصل ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

23-04-2025

U: 193

 


(Release ID: 2123962) Visitor Counter : 11
Read this release in: Tamil , Hindi , English