بھارتی چناؤ کمیشن
بہار کے انتخابی میدان کے عہدیداروں کے لیے مرکوز ، 2 روزہ صلاحیت سازی کا پروگرام شروع
229 بی ایل اوز ، 12 ای آر اوز اور 2 ڈی ای اوز نے قومی دارالحکومت میں آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں تربیتی پروگرام میں حصہ لیا
بہار کے ریاستی پولیس نوڈل افسر (ایس پی این او) اور پولیس افسران کے لیے خصوصی ایک روزہ تربیتی پروگرام بھی شروع
Posted On:
23 APR 2025 4:54PM by PIB Delhi
ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) نئی دہلی میں بوتھ لیول افسران (بی ایل اوز) کی 2 روزہ تربیت اور صلاحیت سازی کا اہتمام کیا ہے ۔یہ بی ایل اوز کا تیسرا ایسا دستہ ہے جسے انتخابات والی ریاست بہار سے تربیت دی گئی ہے ۔دو روزہ تربیتی پروگرام میں ریاست سے 229 بی ایل اوز ، 12 ای آر اوز اور 2 ڈی ای اوز حصہ لے رہے ہیں ۔بہار کے ریاستی پولیس نوڈل افسر (ایس پی این او) اور پولیس افسران کے لیے خصوصی ایک روزہ تربیتی پروگرام بھی آج شروع ہوا ۔تربیتی پروگرام کا افتتاح چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا جناب گیانیش کمار نے آئی آئی آئی ڈی ای ایم ، نئی دہلی میں الیکشن کمشنر ڈاکٹر وویک جوشی کی موجودگی میں کیا اور اس کے بعد شرکاء کے ساتھ بات چیت کی ۔
تربیت کا منصوبہ بی ایل اوز کو قانونی فریم ورک کے مطابق ان کے کردار اور ذمہ داریوں سے آشنا کرنے اور غلطی سے پاک انتخابی فہرستوں کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انہیں آئی ٹی ایپلی کیشنز میں بھی تربیت دی جائے گی جو ان کے رولز(کرداروں) کو سپورٹ کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔
یہ آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں جاری فیزیکل تربیتی پروگراموں کے پہلے مرحلے میں تازہ ترین ہے جس میں بہار ، مغربی بنگال اور آسام کی انتخابات والی ریاستوں کے 555 بی ایل اوز اور بہار کی 10 تسلیم شدہ قومی اور ریاستی سیاسی جماعتوں کے 279 بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے-1) کو پہلے ہی تربیت دی جا چکی ہے ۔یہ اچھی طرح تربیت یافتہ بی ایل اوز ملک بھر میں بی ایل اوز کے پورے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے لیے اسمبلی لیول ماسٹر ٹرینرز (اے ایل ایم ٹیز) کی ایک کور بنائیں گے ۔
بہار کے ایس پی این اوز اور پولیس افسران کی تربیت کا مقصد انتخابی انتظام کو بہتر بنانے کے لیے انتخابی اہلکاروں اور پولیس کے درمیان تال میل کو بہتر بنانا ہے، خاص طور پر امن و امان، کمزوری کا اندازہ، نیم فوجی دستوں (سی اے پی ایف) کی تعیناتی اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کے نفاذ کے شعبوں میں۔
آسٹریلیا، برطانیہ، امریکہ، برازیل، مصر، فرانس، انڈونیشیا، اسرائیل، روس اور جنوبی افریقہ جیسی بڑی جمہوریتوں سمیت 141 ممالک سے آج تک 3000 سے زیادہ شرکاء نے آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں ہندوستان کے عالمی سطح پر مشہور انتخابی انتظامی طریقوں سے متعلق تربیتی پروگراموں سے استفادہ کیا ہے۔
*************
ش ح ۔ ش ت۔ ر ب
U. No.185
(Release ID: 2123887)
Visitor Counter : 15