بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے بھارت-نیپال توانائی تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے نیپال کا دورہ کیا


ارون-3 منصوبے میں الیکٹرو مکینیکل کاموں کا افتتاح اور سرحد پار ٹرانسمیشن سسٹم کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت

Posted On: 22 APR 2025 9:36PM by PIB Delhi

بھارت کے وزیر برائے توانائی اور رہائش و شہری امور، شری منوہر لال نے آج نیپال کا ایک اہم دورہ کیا، جو بھارت-نیپال توانائی تعاون میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ نیپال کے وزیر برائے توانائی، آبی وسائل و آبپاشی جناب دیپک کھڑکا، اور دونوں ممالک کے سینئر حکام کے ہمراہ،مرکزی وزیر نے دو طرفہ توانائی منصوبوں کا جائزہ لیا، جن کا مقصد علاقائی رابطے کو بہتر بنانا اور پائیدار توانائی کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

جناب منوہر لال نے نیپال کے سنکھواسبھا ضلع میں 900 میگاواٹ ارون-3 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے اپنے دورے کے دوران اس اہم منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا، جو ایس جے وی این لمیٹڈ، ایک اہم بھارتی عوامی شعبے کی کمپنی، کے ذریعے ترقی پذیر ہے۔ ارون-3 منصوبہ ہائیڈرو پاور کے شعبے میں بھارت-نیپال کی مضبوط شراکت داری کی علامت ہے۔ اس موقع پر جناب منوہر لال نے پاور ہاؤس سائٹ پر برقی و مکینیکل کاموں کی ابتدا کی رسم کا آغاز کیا، جو منصوبے کی بروقت تکمیل کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JVMT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KZXY.jpg

بعد ازاں کاٹھمنڈو میں جناب منوہر لال اور جناب دیپک کھڈکا کی موجودگی میں بھارت کے مہارتنا سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز (سی پی ایس ای) پاور گرڈ اور نیپال الیکٹرسٹی اتھارٹی (این ای اے) کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ۔ یہ مفاہمت کی یادداشت دو مشترکہ کاروباری کمپنیوں کے قیام کی راہ ہموار کرتی ہے۔ایک بھارت میں اور ایک نیپال میں ۔جو اعلیٰ صلاحیت کی سرحد پار منتقلی کے بنیادی ڈھانچے کو نافذ کرنے کے لیے کام کریں گی۔

مجوزہ منصوبوں میں 400 کے وی انروہ (نیپال)  نیو پورنیہ (بھارت) اور 400 کے وی ڈوڈودھارا (نیپال)  بریلی (بھارت) ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ترقی شامل ہے۔ یہ اہم ٹرانسمیشن لنکس (روابط)دونوں ممالک کے درمیان بجلی کے تبادلے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھائیں گے، جس سے توانائی کے تحفظ، گرڈ کے استحکام اور خطے میں معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

اس مفاہمت نامے پر پاور گرڈ کے ڈائریکٹر (پرسنل) ڈاکٹر یتیندرا دویدی اور این ای اے کے گرڈ آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جناب کمل آچاریہ نے دستخط کیے ۔

 

********

ش ح۔ش آ ۔ت ع

 (U: 152)


(Release ID: 2123703)
Read this release in: English , Hindi , Tamil