وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے دہشت گردی کی مالی اعانت کا مقابلہ کرنے کے لیے وسطی ایشیائی جمہوریہ کے لیے پہلے صلاحیت سازی پروگرام کی میزبانی کی


پانچ وسطی ایشیائی ممالک ازبکستان، ترکمانستان، قازقستان، تاجکستان اور کرغزستان کے سینئر ماہرین نے نالج ایکسچینج میں حصہ لیا

Posted On: 22 APR 2025 7:38PM by PIB Delhi

 محکمہ ریونیو (ڈی او آر) نے وزارت خارجہ (ایم ای اے) اور قومی سلامتی کونسل سکریٹریٹ (این ایس سی ایس) کے تعاون سے ’کرپٹو کرنسیوں، کراؤڈ فنڈنگ اور غیر منافع بخش تنظیموں کے ذریعے دہشت گردی کی مالی اعانت (سی ایف ٹی) کا مقابلہ ‘ کے عنوان سے وسطی ایشیائی جمہوریہ (سی اے آر) کے لیے پہلے صلاحیت سازی کا 21اور 22 اپریل، 2025 کو دو روزہ  پروگرام کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

پانچ وسطی ایشیائی ممالک ازبکستان، ترکمانستان، قازقستان، تاجکستان اور کرغزستان کے سینئر ماہرین کو یکجا کرنے والے اس پروگرام نے دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے علم کے تبادلے اور علاقائی تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ شرکا نے بھارتی حکام کی سربراہی میں متعدد سیشن سے فائدہ اٹھایا جن میں محکمہ ریونیو، وزارت داخلہ، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور فنانشل انٹیلی جنس یونٹ انڈیا (ایف آئی یو-آئی این ڈی) کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سیل کے نمائندے شامل تھے۔ مزید برآں، ایف اے ٹی ایف طرز کے علاقائی ادارے (ایف ایس آر بی) یوریشین گروپ (ای اے جی) کے ایک ماہر نے غیر منافع بخش اور ورچوئل اثاثوں کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کے سدباب اور انسداد دہشت گردی (اے ایم ایل / سی ایف ٹی) کے معیارات پر قابل قدر بصیرت فراہم کی۔

وسطی ایشیائی خطے کی مخصوص ضروریات کے مطابق اس پروگرام کا مقصد تکنیکی صلاحیت پیدا کرنا اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے ابھرتے ہوئے خطرات کی سمجھ کو گہرا کرنا ہے۔ انٹرایکٹو مباحثوں، کیس اسٹڈیز اور آپریشنل بہترین طور طریقوں کے اشتراک کے ذریعے، اس اقدام نے کلیدی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ تناظر کو فروغ دیا۔

ٹیکنیکل سیشنز میں دہشت گردی سے متعلق تحقیقات میں مالیاتی انٹیلی جنس کے استعمال، ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز (وی اے ایس پیز) کے غلط استعمال سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے خطرے اور کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارمز کے استحصال سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اضافی تبادلہ خیال میں بنیاد پرستی کی مالی اعانت اور دہشت گردی کے مقاصد کے لیے غیر منافع بخش تنظیموں (این پی اوز) کے غلط استعمال کا احاطہ کیا گیا۔

یہ اقدام دہشت گردی کی مالی اعانت کے خلاف علاقائی تعاون اور لچک کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے، جو انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں کے لیے بھارت کے عزم کا غماز ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 144


(Release ID: 2123619)
Read this release in: Hindi , English , Tamil