شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوابازی کے وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے دہلی ہوائی اڈے کے رن وے کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا


دہلی ہوائی اڈے پرمعمول کے آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ فریقوں کی میٹنگ

Posted On: 21 APR 2025 8:45PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے آج رن وے 10/28 پر جاری اپ گریڈیشن کے کام اور غیر متوقع مغربی ہوا کے بہاو کے اثرات سے پیدا ہونے والے آپریشنل چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دہلی ہوائی اڈے پرتمام متعلقہ فریقوں کی اہم میٹنگ کی صدارت کی۔اس میٹنگ میں شہری ہوابازی کی وزارت کے تمام متعلقہ فریقوں نے شرکت کی ، جن میں سکریٹری جناب وملن منگ وولنم ، ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)کے چیئرمین جناب وپن کمار ، ڈی جی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب فیض احمد قدوائی کے علاوہ دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) کی تمام ایئر لائنز اور سی آئی ایس ایف کے نمائندے شامل تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00172RI.jpg

میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور مسافروں اور ہوائی جہازوں کے آپریشن میں کم سے کم خلل کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔جناب رام موہن نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ دہلی ہوائی اڈے پرمعمول کا آپریشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں کو ہدایت دی کہ وہ چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے باہمی تال میل سے کام کریں ۔انہوں نے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا جو رن وے کی جاری اپ گریڈیشن اور موسم سے متعلق ممکنہ رکاوٹوں دونوں عوامل پر مرکوزہو۔

اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ مسافروں کی آسانی  اور سہولت اولین ترجیح ہونی چاہیے ، جناب رام موہن نائیڈو نے تمام متعلقہ فریقوں کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ موسمیاتی پیش رفتوں کی بنیاد پر بروقت ، قبل از وقت اقدامات کریں اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنائیں ۔

افرادی قوت کو تیاررکھنے کی ہدایت دیتے ہوے وزیر موصوف نے 4 رن وے میں سے 1 کی اپ گریڈیشن کے باوجود ہوائی اڈے پر معمول کے آپریشن کو یقینی بناتے ہوئے ،کسی بھی غیر متوقع چیلنج سے نمٹنے کی تیاری کرنے کے واسطےمتعلقہ فریقوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر زور دیا ۔ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) اور اے اے آئی کی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اس نازک  مرحلے میں آپریشنل کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی مہارتوں کو بروے کار لائیں ۔

جناب رام موہن نائیڈو نے اجتماعی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، "مجھے یقین ہے کہ اجتماعی کوششوں اور مضبوط ہم آہنگی کے ساتھ ، دہلی ہوائی اڈہ بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن اور غیر متوقع موسمی حالات سے درپیش چیلنجوں کے باوجود اپنے مسافروں کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرتا رہے گا ۔

میٹنگ میں اس مدت کے دوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے مسافروں کے ساتھ براہ راست اور بروقت رابطے کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی ۔بات چیت کا اختتام ایئر لائنز کودرپیش رکاوٹوں اور مسافروں کو ہونے والی تکلیف کو کم کرتے ہوئے رن وے کی اپ گریڈیشن  کی ٹائم لائنز کو پورا کرنے پر واضح زور دینے کے ساتھ ہوا ۔

وزارت مسافروں کی سہولت اور آپریشنل کارکردگی کو ترجیح دینے کےواسطےپابندعہد ہے ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہندوستان کےشہری ہوا بازی کے شعبے کی بہترین کارکردگی کا امتیازبرقرار رہے ۔

********

ش ح۔م ش ع۔م ش

U-107


(Release ID: 2123361) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , Hindi