وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 ایم این ڈی ایف ہوراوی کی بحالی سے ہندوستان مالدیپ کے دفاعی تعاون کو تقویت ملی

Posted On: 21 APR 2025 5:26PM by PIB Delhi

’علاقے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور جامع پیشرفت‘ اور اس کی ’پڑوسی سب سے پہلے‘ پالیسی کے تحت علاقائی سمندری سلامتی کے لیے ہندوستان کی وابستگی کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی بحریہ نے ممبئی میں مالدیپ کے کوسٹ گارڈ  بحری جہازایم این ڈی ایف ہوراوی کی ایک وسیع مرمت کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئی۔

یہ جہاز 21 اپریل کو نیول ڈاکیارڈ، ممبئی میں اپنا پہلا عام ریفٹ مکمل کرنے کے بعد مالدیپ کے لیے روانہ ہوا۔ 13 نومبر 24 کو ممبئی پہنچنے کے بعد سے گزشتہ چار ماہ کے دوران اس کی تمام مشینری، ہتھیاروں اور سینسروں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ رہنے کے قابل اس کی جدید کاری سے متعلق بڑے کام کئے گئے۔ اس کے بعد جہاز کو اس کی روانگی سے قبل سخت بندرگاہ اور سمندری جانچ، آلات کی آپریشنل جانچ، حفاظتی جانچ اور آپریشنل سمندری تربیت سے گزرنا پڑا ۔

ہندوستانی بحریہ کی مختلف ایجنسیوں اور متعدد محکموں کی ڈاکیارڈ ٹیموں کی کوششوں نے مقررہ مدت کے اندر اس جامع مرمت کومکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایم این ڈی ایف ہوراوی کی کامیاب مرمت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی اور فوجی تعاون کی نشاندہی کرتی ہے اور خطے میں ایک قابل اعتماد شراکت دار ہونے کے لیے ہندوستان کے مستحکم عزم کی تصدیق کرتی ہے۔

میک ان انڈیا جہاز، مئی 2023 میں ایک پرانے پلیٹ فارم کے متبادل کے طور پرایم این ڈی ایف کے حوالے کیا گیا، اس نے مالدیپ کے جزیرے میں انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نجات (ایچ اے ڈی آر) اور طبی انخلاء کے کاموں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(11)J24K.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)(6)AAN9.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(9)4708.jpeg

*******

 

ش ح۔ م ح ۔ م ر

U. No-94

 


(Release ID: 2123272) Visitor Counter : 10
Read this release in: English , Hindi , Tamil