لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

سنسکرت محض ایک کلاسیکی زبان نہیں ہے، بلکہ سائنسی تحقیقات کا ایک عمیق    وسیلہ  بھی ہے: لوک سبھا کے اسپیکر  کا اظہار خیال


طلبا کو سنسکرت   کے  سفیروں کےطورپر    بھارت کی لازوال  علمی روایات کو   دنیا بھر میں فروغ دیناچاہئے: لوک سبھا کے اسپیکر  کا اظہار خیال

لوک سبھا اسپیکر نے ہونہار اسکالرز کو ڈگریاں اور گولڈ تفویض کیے

لوک سبھا اسپیکر نے جگد گرو رامانندچاریہ راجستھان سنسکرت یونیورسٹی کے ساتویں جلسہ تقسیم اسناد    میں مدعو افراد سے خطاب کیا

Posted On: 17 APR 2025 7:48PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سنسکرت کے ابدی جوہر کی تعریف کرتے ہوئے اسے نہ صرف کلاسیکی زبان قرار دیا بلکہ سائنسی تحقیقات اور فلسفیانہ وضاحت کا ایک گہرا ذریعہ بھی قرار دیا۔ جیسا کہ دنیا یوگا، آیوروید اور ویدانتک فلسفے کے ذریعے ہندوستان کی حکمت کو ازسر نو  دریافت کر رہی ہے، یہ ہمارا مقدس فرض بنتا ہے کہ نوجوان نسل کو سنسکرت میں موجود خزانوں سے بیدار کریں۔ جناب  برلا نے یہ باتیں آج جگد گرو رامانندچاریہ راجستھان سنسکرت یونیورسٹی جے پور کے ساتویں جلسہ تقسیم اسناد  سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

جناب برلا نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر کی سب سے باوقار یونیورسٹیاں سنسکرت کی تحقیق میں مصروف ہیں، ہمیں اس قدیم زبان کو جدید اختراعات اور تکنیکی ترقی کے تانے بانے میں باندھنا چاہیے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے اہم اقدامات جیسے یوگا کی سائنسی تعلیم، قدیم مخطوطات کی ڈیجیٹائزیشن، اور آن لائن سیکھنے کے ماڈیولز کو متعارف کرانے کی تعریف کی، انہیں ثقافتی بحالی کی جانب بصیرت مندانہ قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو سنسکرت کی لازوال شان کے مشعل راہ بننا چاہئے۔

یونیورسٹی کی ابتداء کا سراغ لگاتے ہوئے، جناب  برلا نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ  اس ادارے کے لیے عظیم وژن پرم پوجیہ نارائن داس جی مہاراج کی عظیم  رہنمائی میں اس وقت کے راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب بھیرو سنگھ شیخاوت کے دل میں پیدا ہوا تھا۔ انہوں نے گریجویشن کرنے والے طلباء پر زور دیا کہ وہ سنسکرت کے سفیر بن کر  اور دنیا کو ہندوستان کی لازوال علمی روایت کی چمک سے روشن کریں۔

اس موقع پر جناب  برلا نے یونیورسٹی کے ہونہار اسکالرز کو ڈگریاں اور گولڈ میڈل عطا کئے۔ سوامی اودھیشانند گری کو ’ودیہ واچسپتی‘ کے قابل احترام لقب سے نوازا گیا۔ جے پور کے راجستھان انٹرنیشنل سنٹر میں معزز جگد گرو رامانندچاریہ راجستھان سنسکرت یونیورسٹی کا ساتواں جلسہ تقسیم اسناد  شان و شوکت کے ساتھ ہوا۔ دیگر معزز افراد کے ساتھ ساتھ راجستھان کے گورنر جناب   ہری بھاؤ باگڑے، اور راجستھان کے وزیر برائے تعلیم اور پنچایتی راج جناب  مدن دلاور بھی اس         اہم  تقریب کےدوران  موجود تھے۔

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:11


(Release ID: 2122557)
Read this release in: English , Marathi , Hindi