بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جیتن رام مانجھی نے  اڈیشہ کے شہر بھوبنیشور میں  مرکزی ٹول روم اور تربیتی مرکز سی ٹی ٹی سی اور  دوا سازی کے کلسٹر  کا دورہ کیا


ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت سی ٹی ٹی سی بھوبنیشور  دیگر اداروں کے مقابلے ایک سرکردہ ٹکنالوجی مرکز کے طور پر الگ اہمیت کا حامل ہے

प्रविष्टि तिथि: 17 APR 2025 4:02PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے بھوبنیشور میں مرکزی ٹول روم اور تربیتی مرکز سی ٹی ٹی سی کا دورہ کیا  ۔ یہ مرکز ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے جسے ٹکنالوجی کے سبھی دیگر مرکزوں میں بہترین سمجھا جاتا ہے ۔ اس کے بعد  انہوں نےبھوبنیشور میں منچیسور انڈسٹریل اسٹیٹ میں دوا سازی کے کلسٹر کا دورہ کیا ۔ جو ایک کامن فیسلٹی مرکز ہے جسے ایم ایس ایم ای کی وزارت کی ایم ایس ای ۔ سی ڈی پی اسکیم کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

وزیر موصوف کے ساتھ حکومت  ہند کی ایم ایس ایم ای کے ایڈیشنل سکریٹری اور ڈیویلپمنٹ کمنشنر ڈاکڑ رجنیش آئی اے ایس حکومت ہند کی ایم ایس ایم ای کی ایڈیشنل ڈیویلپمنٹ کمشنر محترمہ سدھا کیشری  آئی ای ایس، حکومت ہند  کی ایم ایس ایم ای کے ایڈیشنل ڈیویلپمنٹ کمشنر جناب ڈی پرسانت کمار ریڈی ، آئی اے ایس اڈیشہ سرکار کے ، صنعتوں کے ڈائریکٹر، جناب ملند دھرم راؤ رام ٹیکے، آئی اے ایس ، ایم ایس ایم ای کے ڈیولپمنٹ کمشنر کے دفتر کے ڈائریکٹر ، وزارت کے دیگر افسران اور سی ٹی ٹی سی کے نمائندگان بھی اس دورے میں شامل تھے۔

جناب مانجھی کو اس دورے میں سی ٹی ٹی سی متعلق ایک مختصر پرزنٹیشن بھی دیا گیا جس میں اس متعلق بنیادی اقدامات اور اہم حصولیابیوں کے بارے میں بتایا گیا تھا۔  یہ پرزنٹیشن سی ٹی ٹی سی  کے جنرل منیجر جناب ایل راج سیکھر نے پیش کیا ۔ جناب مانجھی نے اس کی تعریف کی اور جس صلاحیت اور اختراع کے ساتھ یہ پرزینٹیشن دیا گیا انہوں نے اسے سراہا ۔

سی ٹی ٹی سی بہت سے باوقار اداروں اور تنظیموں کو اپنی خدمات فراہم کرتا ہے جس میں خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو، ایرونوٹکل ڈیولمنٹ ایجنسی اے ڈی اے ، دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او  اور ٹا ٹا موٹرس لمٹیڈ وغیرہ شامل ہے۔ اس مرکز میں چندریان -3  کے لیے اور ایل سی اے تیجس پروجکٹ کے لیے اہم کل پرزے بناکر بھارت کے ایرو اسپیس مشن میں خاطر خواہ تعاون دیا ہے۔ یہ مرکز آئندہ گگن یان مشن کے لیے بھی کل پرزے تیار کر رہا ہے۔

جناب مانجھی نے بھوبنیشور میں منچیسور انڈسٹریل اسٹیٹ میں دوا سازی کے کلسٹر سی ایف سی کا بھی دورہ کیا جو ایم ایس ای ۔ سی ڈی پی اسکیم کے تحت قائم کیا گیا ہے اورا اس کی مدد  اڈیشہ سرکار  نے کی ہے۔ اس کلسٹر کا مقصد بھوبنیشور اور کٹک خطہ میں دوا سازی کے شعبے میں مدد دینا ہے۔ اس پروجیکٹ کے لیے اتکل فاما سیوٹیکل مینیوفیکچررس ایسوسی ایشن ، یو پی ایم اے کا ایک خصوصی وسیلہ ہے۔

سی ایف سی نے اپنی پیداوار کوالٹی میں اضافہ، برآمدات کی تیاری میں اضافے  کے لیے  اور بیرونی جانچ لیب پر انحصار کو کم کرنے کے لیے رکنن ایم ایس ایم  ای  کی مدد کی ہے۔  سی ایف سی، ایم ایس ایم ای  یونٹوں کو  بہت سی خدمات فراہم کرتا  ہے جن میں جدید ترین ٹیسٹنگ کوالٹی یقین دہانی ، تحقیق اور ضابطہ جاتی مدد  فراہم کرتا ہے۔  جناب مانجھی نے یو پی ایم اے  کی کوششوں کو سراہا اور خطہ میں دوا سازی  کے شعبہ کو مستحکم بنانے میں سی ایف سی کے رول کا اعتراف کیا۔

 

****

ش ح-ا س ۔ ا ک م

UR No- 9991


(रिलीज़ आईडी: 2122491) आगंतुक पटल : 31
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Odia , English , हिन्दी , Tamil