وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آرمی اسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل) کے کالج آف نرسنگ میں عالمی یوم صحت -2025 کا انعقاد

प्रविष्टि तिथि: 17 APR 2025 4:41PM by PIB Delhi

ورلڈ ہیلتھ ڈے-2025 کا اہتمام 17 اپریل 2025 کو کالج آف نرسنگ، آرمی اسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل) میں کیا گیا۔  زچہ و بچہ کی صحت پر مرکوز تقریب کا تھیم،‘صحت مند آغاز، امید افزا مستقبل’ تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O5XE.jpg

آرمی اسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل) کی خاتون اول محترمہ  نونیت ناتھ نے بطور مہمان خصوصی اس پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے مختلف ورک سنٹرز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ ورکشاپ کے دوران علاج  و معالجے کی خوراک بشمول ذیابیطس، کارڈیک، رینل، قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش کی خوراک اور چھ ماہ سے ایک سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے اضافی خوراک کی نمائش کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BPHH.jpg

عالمی یوم صحت 2025 پر، طلباء نے صحت کے مختلف پہلوؤں کی اہمیت کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام میں بیداری پیدا کرنے، تعلیم دینے اور طلباء اور کمیونٹیز میں طرز زندگی کی بہتر عادات کی حوصلہ افزائی کرکے ایک بہتر مستقبل کے لیے صحت مند آغاز کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

***

ش ح۔ ک ا۔  ف ر

 


(रिलीज़ आईडी: 2122488) आगंतुक पटल : 28
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil