شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ایم او ایس پی آئی اپنی شماریاتی اشاعتوں کے اجراء میں ٹائم لائنز کو کم کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے؛ صنعتی پیداوار کا اشاریہ اب ہر ماہ کی 28 تاریخ کو جاری کیا جائے گا جس سے اس کی ریلیز ٹائم لائن 42 دن سے کم ہو کر 28 دن ہو جائے گی
Posted On:
17 APR 2025 4:30PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) بین الاقوامی بہترین طور طریقوں اور ٹائم لائنز کے عین مطابق اپنی شماریاتی مصنوعات کی تشہیر میں نمایاں بہتری لانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ایم او ایس پی آئی حوالہ ماہ کے اختتام کے بعد 12 دن کے اندر اندرصارفین کی قیمتوں کے اشاریے جاری کرتا ہے، جو عالمی سطح پر بہترین میں سے ایک ہے۔اسی طرح این ایس ایس کی سروے رپورٹس اب فیلڈ ورک مکمل ہونے کے 90 دن کے اندر جاری کی جاتی ہیں۔نیشنل اکاؤنٹس کے اعداد و شمار کے اجرا کے کیلنڈر کو جی ڈی پی کے تیسرے نظر ثانی شدہ تخمینوں کی ضرورت کو ختم کرکے معقول بنایا گیا ہے۔اسی طرح ایم او ایس پی آئی اب 42 دن کے بجائے 28 دن کے اندر اندرصنعتی پیداوار کا اشاریہ (آئی آئی پی) جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
"اپریل 2025 کے بعد سے، صنعتی پیداوار کا کل ہند اشاریہ (آئی آئی پی) ہر ماہ کی 28 تاریخ کو شام 4:00 بجے حوالہ مہینے سے 28 دن کے اندر جاری کیا جائے گا۔کسی خاص مہینے کے لیے آئی آئی پی کو فوری تخمینے کے طور پر جاری کیا جائے گا جس کے بعد حتمی تخمینہ جاری کیا جائے گا۔
|
صنعتی پیداوار کا اشاریہ (آئی آئی پی) ملک میں صنعتی ترقی کا ایک اہم قلیل مدتی اشاریہ ہے۔ہندوستان میں آئی آئی پی کی تالیف اور اجرا کا آغاز بنیادی سال 1937 سے ہوا، جس میں لگاتار ترمیم کرکے 1946، 1951 ، 1956، 1960، 1970، 1980-81 ، 1993-94 ، 2004-05 اور 2011-12 کر دیا گیا۔ایم او ایس پی آئی فی الحال ماہانہ صنعتی پیداوار کا کل ہند اشاریہ (آئی آئی پی) ہر مہینے کی 12 تاریخ کو (پچھلے کام کے دن اگر 12 تاریخ کو چھٹی ہو تو) حوالہ مہینے سے 42 دن کے اندر جاری کرتا ہے۔
فی الحال، آئی آئی پی کی نظر ثانی شدہ پالیسی کے مطابق بعد کی ریلیز میں ایک مہینے کے فوری تخمینوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔مخصوص مہینے کے لیے آئی آئی پی کے فوری تخمینوں کے ساتھ ساتھ، پچھلے مہینے کے اشاریوں میں پہلی نظر ثانی کی جاتی ہے اورپچھلے تیسرے مہینے کے اشاریوں میں ماخذ ایجنسیوں سے موصول ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کی روشنی میں دوسری یا حتمی نظر ثانی کی جاتی ہے۔
اقوام متحدہ کے صنعتی پیداوار کے اشاریہ کے لیے بین الاقوامی سفارشات (آئی آر آئی آئی پی)-2010 اس کا التزام کیا گیا ہے کہ ماہانہ آئی آئی پی حوالہ ماہ کے اختتام کے بعد پینتالیس دن کے اندر جاری کیا جائے۔اسی طرح، آئی ایم ایف کے ڈیٹا کی تشہیر کے خصوصی معیارات(ایس ڈی ڈی ایس) کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی حوالہ مہینے کا اشاریہ اس مہینے کے اختتام سے چھ ہفتے کے اندر جاری کیا جائے۔اعداد و شمار کی ترسیل میں ان بین الاقوامی معیارات کے مطابق، ایم او ایس پی آئی حوالہ ماہ کے اختتام کے بعد 42 دنوں کے اندر آئی آئی پی اشاریہ جاری کر رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور پروسیسنگ ٹیکنالوجیز میں پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے آئی آئی پی کے اجرا کی ٹائم لائن کو کم کرنے کی مانگ بڑھ رہی ہے۔اس ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے ایم او ایس پی آئی نے جون 2024 میں ایک کمیٹی تشکیل دی تاکہ ردعمل کی شرح کو برقرار رکھتے ہوئے اور معیار سے سمجھوتہ کیے بغیر آئی آئی پی کے اجرا کی ٹائم لائن، اس کے نظر ثانی شدہ شیڈول کو کم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔کمیٹی میں تمام ڈیٹا سورس ایجنسیوں کے نمائندے شامل تھے، جن میں صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی)، انڈین بیورو آف مائنز ، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کا محکمہ اور دیگر شامل تھے۔کمیٹی نے اپنی سفارشات پر پہنچنے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور آئی آئی پی ڈیٹا کی پروسیسنگ کے پورے نظام کا جائزہ لیا۔
مآخذ ایجنسیوں کے ساتھ مناسب مشاورت کے بعد اور اسٹیک ہولڈرز کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئی آئی پی کو جاری کرنے کی ٹائم لائن کو حوالہ ماہ سے 42 دن سے کم کر کے 28 دن کرنے اور آئی آئی پی کی دوسری ترمیم کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے مطابق ایم او ایس پی آئی اب سے ماہانہ ’’صنعتی پیداوار کا کل ہند اشاریہ (آئی آئی پی)‘‘ ہر ماہ کی 28 تاریخ کو شام 4:00 بجے (اگر 28 تاریخ کو تعطیل ہو تو اگلے کام کے دن) جاری کرے گی۔نظر ثانی شدہ نظر ثانی پالیسی کے مطابق اگلے مہینے میں حتمی تخمینہ کے طور پر کسی مخصوص مہینے کے فوری تخمینے پر صرف ایک بار نظر ثانی کی جائے گی۔اس طرح ایم او ایس پی آئی اب تین تخمینے (فوری تخمینے کے بعد پہلا نظر ثانی شدہ تخمینہ اور دوسرا نظر ثانی شدہ (حتمی) تخمینہ) جاری کرنے کے سابقہ عمل کے بجائے کسی خاص مہینے کے صرف دو تخمینے (فوری تخمینہ اور حتمی تخمینہ) جاری کرے گی۔
مذکورہ بالا کے پیش نظر، یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ایم او ایس پی آئی اگلے آئی آئی پی تخمینے 28 اپریل 2025 کو شام 4:00 بجے پریس انفارمیشن بیورو کی ویب سائٹ اور وزارت کی سرکاری ویب سائٹ (https://www.mospi.gov.in) پر جاری کرے گی۔اس اجراء میں-مارچ 2025 کے فوری تخمینے اور دسمبر 2024، جنوری 2025 اور فروری 2025 کے حتمی تخمینے شامل ہوں گے۔
********
ش ح۔ک ح۔ن ع
U-9998
(Release ID: 2122487)
Visitor Counter : 21