تعاون کی وزارت
کو آپریٹیو ماڈل پر جلد ہی ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی
کو آپریٹیو ٹیکسی سروس دو پہیوں، ٹیکسیوں، رکشوں اور چار پہیوں کی رجسٹریشن کی اجازت دے گی
تعاون کے ذریعے خوشحالی کے اصولوں پر مبنی ایک کو آپریٹیو ٹیکسی سروس خواہشمند ٹیکسی ڈرائیوروں کے ذریعے شروع کی جائے گی اور اس کا انتظام سوسائٹی کے افراد کے پاس ہوگا
اس کا مقصد ایسی کو آپریٹیو ٹیکسی سوسائٹی کے ذریعہ کمائے گئے زیادہ سے زیادہ منافع کو ممبر ٹیکسی ڈرائیوروں میں مساوی طور پر تقسیم کرنا ہے
Posted On:
28 MAR 2025 9:30PM by PIB Delhi
لوک سبھا میں تریبھون کو آپریٹیو یونیورسٹی بل، 2025 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ چند مہینوں میں ایک میگا کوکو آپریٹیو ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی، جس میں دو پہیوں، ٹیکسیوں، رکشہ اور چار پہیہ گاڑیوں کی رجسٹریشن ممکن ہو سکے گی اور اس کا فائدہ براہ راست ڈرائیور کو پہنچے گا۔
کو آپریٹیو کے ذریعے خوشحالی کے اصول پر خواہشمند ٹیکسی ڈرائیوروں کے ذریعے ایک کوکو آپریٹیو ٹیکسی سروس تشکیل دی جائے گی اور اس کا انتظام اس کے اراکین کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد تمام اراکین کی فعال شرکت کے ساتھ جمہوری نظم و نسق کو یقینی بنانا ہے اور ایسی کوآپریٹیو ٹیکسی سوسائٹی کے ذریعہ کمائے گئے زیادہ سے زیادہ منافع کو اپنے ممبر ٹیکسی ڈرائیوروں میں برابر تقسیم کرنا ہے۔ اس طرح کے اقدامات مجموعی طور پر خوشحالی کا باعث بنیں گے اور ٹیکسی ڈرائیوروں/کو آپریٹیو سوسائٹی کے اراکین کی آمدنی، کام کے حالات اور معیار زندگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کریں گے۔
کوآپریٹیوایک ایسا اصول ہے جس میں لوگ رضاکارانہ طور پر اکٹھے ہو کر ایک کوکو آپریٹیو سوسائٹی تشکیل دیتے ہیں، جو باہمی فائدے اور مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہو۔ اقتصادی تعاون کا کوکو آپریٹیو ماڈل اراکین کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوا ہے، زیادہ برابری کا حامل ہے اور امول کی طرح سب کے لیے جامع ترقی لاتا ہے۔
حکومت نے پہلے بھی ملک کی مساوی اور جامع ترقی کے لیے اسٹارٹ اپس اور دیگر کاروباری اداروں کو حوصلہ افزائی اور مدد فراہم کی ہے۔ ہندوستان میں 8 لاکھ سے زیادہ کوکو آپریٹیو ادارے ہیں، جو 30 مختلف شعبوں میں تقریباً 30 کروڑ ممبران کی خدمت کر رہے ہیں۔
یہ کو آپریٹیو ادارے خود انحصاری، مالی شمولیت، اور دیہی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، خاص طور پر زراعت،دودھ کی صنعت، ماہی پروری ، بینکنگ، ہاؤسنگ، صارفین کی خدمات، مزدوری، چینی کی صنعت وغیرہ کے شعبوں میں۔ یہ کوآپریٹیو مارکیٹ میں نجی شعبے سمیت دیگر حریفوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں۔کو آپریٹیو سوسائٹیاں متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کو آپریٹیو قوانین کے تحت رجسٹرڈ ہیں، اور وہ سوسائٹیاں جو متعدد ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کرتی ہیں ملٹی اسٹیٹ کو آپریٹیو سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔
*******
ش ح۔ ع و۔م ذ
(U.N. 9985)
(Release ID: 2122380)