وزارات ثقافت
دو قومی تعلیمی اور تحقیقی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لئے شاستری-انڈو-کینیڈین انسٹی ٹیوٹ نے شاستری ایسکارٹ ایجوکیشن فورم (ایس بی ای ایف )2025 میں شمولیت اختیار کی
Posted On:
28 MAR 2025 8:58PM by PIB Delhi
شاستری انڈو-کینیڈین انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی سی آئی) نے 27-28 مارچ 2025 کو شاستری دو طرفہ تعلیمی فورم(ایس بی ای ایف)- 2025 کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا جس کا موضوع تھا-‘پائیدار تعلیمی تعاون کے ساتھ سرحدوں کو جوڑنا’۔ گلوبل افیئرز-کینیڈا کی طرف سے فنڈڈ- یہ تقریب نیشنل میوزیم، جن پتھ، نئی دہلی کے کیمپس میں انڈین ہیریٹیج انسٹی ٹیوٹ اورای آئی سی آئی کی ممبر کونسل کے ایک قابل قدر رکن کے تعاون سے منعقد ہوئی۔
مذکورہ پروگرام میں ایس بی ای ایف - 2025 میں 22 کینیڈین اور 55 ہندوستانی یونیورسٹیوں اور بنیادی طور پر ایس آئی سی آئی کی معزز ممبر کونسل سے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ۔ فورم نے ہندوستان کی قومی تعلیمی پالیسی- 2020 کے تحت تبدیلی کی تعلیمی شراکت کو فروغ دینے، ہندوستان-کینیڈین تعاون کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعلیمی ہم آہنگی کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
اس تقریب نے ہندوستانی اور کینیڈین اداروں کے درمیان آمنے سامنے بات چیت کی سہولت فراہم کی، جس کے نتیجے میں تعلیمی تعاون کے لیے خیالات، مہارت اور اختراعی حل کا بھرپور تبادلہ ہوا۔ بات چیت میں ادارہ جاتی عالمی شراکت داری کو بڑھانے، مشترکہ تعلیمی پروگراموں کو فروغ دینے، باہمی تعاون کی تحقیق کو آگے بڑھانے اور پائیدار، قابل عمل اقدامات کی تخلیق پر توجہ مرکوز کی گئی۔ایس بی ای ایف - 2025 نے مؤثر اور طویل مدتی بین الاقوامی تعلیمی تعاون کی تعمیر کے لیے اسٹریٹجک دانش مندی اور فریم ورک بھی فراہم کیا۔ اپنے انٹرایکٹیو سیشنز کے ذریعے پلیٹ فارم نے اداروں کو اپنے عالمی تعلیمی نقش کو وسعت دینے، بین الاقوامی نیٹ ورکس کو مضبوط کرنے، اور فیکلٹی اور طلباء کے تبادلے کے نئے مواقع تلاش کرنے کا اختیار دیا۔
شاستری انڈو- کینیڈین انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی سی آئی) کے بارے میں
1968 میں ہندوستان اور کینیڈا کی حکومتوں کے مشترکہ اعلامیہ کے ذریعے قائم کیا گیا، شاستری انڈو-کینیڈین انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی سی آئی) ایک دو قومی ادارہ ہے جو بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ایس آئی سی آئی فیکلٹی اور اسٹوڈننٹس کے تبادلے، ریسرچ فیلو شپس، اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام اور ادارہ جاتی شراکت میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے 196 سرکردہ تعلیمی اداروں کے ایک منفرد نیٹ ورک کے ساتھ - جس میں آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایمز،این آئی ٹیز ، ایمس-اے آئی آئی ایم ایس ،این ایل یو ایس اور ہندوستان اور کینیڈا کی اعلیٰ یونیورسٹیاں،ایس آئی سی آئی ہندوستان-کینیڈا کے تعلیمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قوت کے طور پر جاری ہے۔
******
ش ح- ظ ا-م ش
Urdu No.9980
(Release ID: 2122367)
Visitor Counter : 20