پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت نے سوچھتا پکھواڑا 2025 کا آغاز سوچھتا کے عہد کے ساتھ کیا
प्रविष्टि तिथि:
16 APR 2025 7:10PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت نے آج سوچھتا پکھواڑا 2025 کا افتتاح کیا، پندرہ دن تک چلنے والی اس صفائی ستھرائی مہم کا مقصد سوچھ بھارت کے جذبے کو پروان چڑھانا اور صاف ستھرے اور پائیدار کام کے ماحول کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر، پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب امنگ نرولا نے وزارت کے تمام افسران اور اہلکاروں کو سوچھتا کا عہد کروایا، اور ان سے ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر صفائی اور حفظان صحت کے مقصد کے لیے اپنے عہد کی تجدید کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے وزارت کے افسران کو ماحول کو سرسبز بنانے کے لیے اپنی رہائش گاہ کے قریبی مقامات پر یا کسی مناسب جگہ پر شجرکاری کرنے کی بھی ترغیب دی۔


مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، پارلیمانی امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ 15 روزہ سوچھتا پکھواڑا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے صاف، سبز اور پائیدار ماحول کے اہداف کے حصول میں اجتماعی ذمہ داری اور مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر پرکاش نے پکھواڑے کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں کا ایک مختصر جائزہ بھی پیش کیا۔

وزارت سوچھ بھارت ابھیان کے آدرشوں کے لیے پابند عہد ہے اور باقاعدگی سے اقدامات اور مہمات کے ذریعے صفائی اور پائیداری کو فروغ دینا جاری رکھے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:9965
(रिलीज़ आईडी: 2122240)
आगंतुक पटल : 32