عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پنشن و پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کے محکمے نے نیشنل پنشن سسٹم ( این پی ایس ) کے نظام پر ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی
اس اجلاس میں تمام وزارتوں اور محکموں پر زور دیا گیا کہ وہ نیشنل پنشن سسٹم کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں
प्रविष्टि तिथि:
16 APR 2025 6:31PM by PIB Delhi
پنشن و پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کا محکمہ ( ڈی او پی پی ڈبلیو ) نیشنل پنشن سسٹم کے تحت آنے والے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ اسی سلسلے میں، این پی ایس نظام کے قیام کی پیش رفت کی تیسری جائزہ میٹنگ 16 اپریل ، 2025 ء کو سکریٹری (پنشن) جناب وی سری نواس کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ اس اجلاس میں 11 وزارتوں/محکموں کے مالی مشیر اور نوڈل افسران نے شرکت کی، جب کہ میسرز پروٹین کے نمائندے بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں سکریٹری (پنشن) نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں سے کی گئی کٹوتی اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے واجب الادا حصہ کو بروقت این پی ایس سسٹم میں جمع کرایا جائے۔ ساتھ ہی ملازمین کی شکایات کے فوری ازالے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ وزارتوں/محکموں سے درخواست کی گئی وہ این پی ایس سے متعلق طریقہ ٔ کار کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دیں اور وقفے وقفے پر کمیٹی کی میٹنگیں منعقد کریں اور ہر چھ ماہ بعد اپنی رپورٹ جمع کرائیں۔ مزید یہ کہ ، پی آر اے این نمبر بروقت حاصل کرنے اور ماہانہ تعاون کی منتقلی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔
اس مقصد کے لیے، ڈی او پی پی ڈبلیو نے ایک آن لائن پورٹل (https://pensionersportal.gov.in/NPS) تیار کیا ہے ، جہاں چھ ماہی رپورٹیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
این پی ایس کے نفاذ کا یہ مسلسل جائزہ نہ صرف فنڈز کی بروقت منتقلی کو یقینی بنائے گا بلکہ اس سسٹم کے تحت آنے والے ملازمین کی شکایات میں بھی کمی لائے گا۔


***
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 9960
(रिलीज़ आईडी: 2122215)
आगंतुक पटल : 39