بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی مسابقتی کمیشن نے یو ایف او موویز انڈیا پرائیویٹ لیمیٹڈ (اس کے ذیلی ادارے اسکریبل ڈیجیٹل لیمیٹڈ کے ساتھ) اور کیوب سنیما ٹیکنولوجیز پرائیویٹ لیمیٹڈ، پر مخالف مسابقتی طرز عمل میں ملوث ہونے پر مالی اور غیر مالی پابندیاں عائد کیں

Posted On: 16 APR 2025 6:27PM by PIB Delhi

بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے 16.04.2025 کو مسابقتی قانون ، 2002 (ایکٹ) کے سیکشن 27 کی دفعات کے تحت یو ایف او موویز انڈیا پرائیویٹ(یو ایف او موویز ) ،اسکریبل ڈیجیٹل لیمیٹڈ اور کیوب سنیما ٹیکنولوجیزپرائیویٹ لیمیٹڈ کے لیے ایکٹ کے سیکشن 3(4) کی دفعات، جس کے نتیجے میں ٹائی- ان انتظامات، سپلائی کا خصوصی معاہدہ اور ڈیل سے انکار کےسلسلے میں  مالیاتی اور غیر مالیاتی پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کیاہے۔

اس معاملے میں، کمیشن نے طے کیا کہ یو ایف او موویز اور کیوب انڈیا میں سنیما تھیٹر کے مالکان (سی ٹی او ز) کو لیز/کرائے پر ڈیجیٹل سنیما انیشی ایٹو-مطابق ڈیجیٹل سنیما آلات (ڈی سی آئی -کمپلینٹ ڈی سی ای) کی فراہمی کے لیے متعلقہ مارکیٹ میں اہم شراکت دار تھے۔ کمیشن نے پایا کہ یو ایف او موویز اور کیوب ، سی ٹی او ز کے ساتھ طے پانے والے لیز کے معاہدوں میں مواد کی فراہمی پر پابندیاں لگا کر، پوسٹ پروڈکشن پروسیسنگ (پی پی پی) خدمات کی فراہمی میں مصروف شراکت داروں  کے لیے رکاوٹیں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی سی آئی -کمپلینٹ ڈی سی ای والے سی ٹی او ز کے ایک اہم حصے کو کسی دوسرے پلے کے ذریعے پیش کرنے سے روک رہے ہیں۔ کمیشن نے یو ایف او موویز (اس کی ذیلی کمپنی اسکریبل ڈیجیٹل لیمیٹڈ کے ساتھ) اور کیوب  کو ایکٹ کے سیکشن 3(4) کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

کمیشن نے، ایکٹ کے سیکشن 27 کی دفعات کے تحت، یو ایف او موویز اور کیوب کو ہدایت دی ہے کہ وہ سی ٹی او ز کے ساتھ لیز کے معاہدوں کو دوبارہ داخل نہ کریں جو دیگر فریقین کے مواد کی فراہمی پر پابندیاں عائد کرتے ہیں۔ کمیشن نے مزید کہا کہ سی ٹی او ز کے ساتھ لیز کے موجودہ معاہدوں میں اس طرح ترمیم کی جائے گی کہ وہ یو ایف او موویز (اور اس سے ملحقہ اداروں) اور کیوب کے علاوہ دیگر جماعتوں کے مواد کی فراہمی پر پابندیاں عائد نہیں کرتے ہیں۔ کمیشن نے خلاف ورزی کی نوعیت اور ہئیت کو کم کرنے اور بڑھنے والے عوامل کے جائزے کے ساتھ ساتھ یو ایف او موویز (اس کی ذیلی کمپنی اسکریبل ڈیجیٹل لیمیٹڈ کے ساتھ) اور کیوب  پر بالترتیب 104.03 لاکھ روپے اور 165.8 لاکھ روپے مالیاتی جرمانہ بھی عائد کیا۔

2020 کے کیس نمبر 11 میں پاس کردہ حکم نامے کے عوامی ورژن کی ایک کاپی سی سی آئی کی ویب سائٹ www.cci.gov.in پر دستیاب ہے۔

*****

ش ح-ا م ۔ن ع

UNO- 9959


(Release ID: 2122211)
Read this release in: English , Marathi , Hindi