مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
’انٹرکنکشن معاملات پر موجودہ ٹرائی ضابطوں کے جائزہ‘ سے متعلق ٹرائی کےپیش مشاورتی دستاویز پر تبصرے موصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع
Posted On:
16 APR 2025 6:22PM by PIB Delhi
بھارت کے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے 03 اپریل 2025 کو ‘بین الاتصال کے معاملات سے متعلق موجودہ ٹرائی ضوابط کے جائزے’ پر ایک پیش-مشاورتی دستاویز جاری کی تھی۔اس پیش-مشاورتی دستاویز پر شراکت داروں کی طرف سے آراء / تبصرے جمع کروانے کی آخری تاریخ 16 اپریل 2025 مقرر کی گئی تھی۔
شراکت داروں کی جانب سے آراء / تبصرے جمع کروانے کے لیے وقت میں توسیع کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ پیش-مشاورتی دستاویز پر آراء / تبصرے جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 اپریل 2025 تک بڑھا دی جائے۔
تبصرے، ترجیحاً الیکٹرانک شکل میں، ای میل آئی ڈی adv-nsl1@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔
کسی وضاحت / معلومات کے لیے، جناب سمیر گپتا، مشیر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ-I، ٹرائی) سے فون نمبر+91-11-20907752 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
******
ش ح۔ ا ک ۔ص ج
UNO-9958
(Release ID: 2122208)