نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
این اے ڈی اے انڈیا نے 'ایک ساتھ مل کر کھیلوں کے لئے ایک صاف ستھرے ماحولیاتی نظام کی تعمیر' پر قومی کانفرنس کی میزبانی کی
Posted On:
16 APR 2025 5:40PM by PIB Delhi
یشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے ) انڈیا نے آج انڈیا انٹرنیشنل سینٹر (آئی آئی سی )، نئی دہلی میں 'ایک ساتھ مل کر کھیلوں کے لئے ایک صاف ستھرے ماحولیاتی نظام کی تعمیر' پر ایک کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ پلے ٹرو ویک 2025 کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہونے والی اس تقریب نے ہندوستان میں صاف، منصفانہ، اور اقدار پر مبنی کھیل کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم شراکت داروں کو بڑے پیمانے پر اکٹھا کیا۔

افتتاحی سیشن میں محکمہ کھیل کی سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی نے اس بات پر زور دیا کہ جیسا کہ ہندوستان 2036 کے سمر اولمپکس کی میزبانی کے لیے بولی لگا رہا ہے، ہمیں اپنے کھیلوں کے عزائم کو ایک مضبوط اینٹی ڈوپنگ سسٹم کے ساتھ لنگر انداز کرنا چاہیے تاکہ شفافیت، دیانتداری اور صاف ستھرے کھیل کے عزم کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈائریکٹر، ایشیا/اوشینیا آفس، ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیو اے ڈی اے) ڈاکٹر میومی یایا یاماموٹو، نے اس سال کی عالمی پلے ٹرو مہم میں این اے ڈی اے انڈیا اور قومی اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ’اٹ اسٹارٹس ود می‘ مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مشترکہ ذمہ داری اور اتحاد پر روشنی ڈالی جو مل کر ایک صاف ستھرا کھیل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے درکار ہے۔
افتتاحی سیشن کے اہم لمحات میں سے ایک دس مختلف علاقائی زبانوں میں ’’این اے ڈی اے انڈیاز فیئر پلے گائیڈ‘‘ کی نقاب کشائی تھی، جس کا مقصد کھیلوں کی صاف ستھری تعلیم کو پورے ملک کے کھلاڑیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے مزید قابل رسائی بنانا تھا۔ شرکاء نے منصفانہ کھیل اور ڈوپنگ سے پاک کھیل کے لیے اپنے عزم کی توثیق کرنے کے لیے ایک عہد پر دستخط کی تقریب میں بھی حصہ لیا۔
کانفرنس میں اہم موضوعات بشمول اینٹی ڈوپنگ پالیسی، تعلیم اور جانچ کو بڑھانا، اور کھلاڑیوں کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں بیداری میں اضافہ، خاص طور پر علاج کے استعمال سے مستثنیٰ (ٹی یو ای ز) کے تناظر میں پرکشش پینل مباحثے شامل تھے۔ قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں، طبی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ماہرین نے ہندوستان کے اینٹی ڈوپنگ نظام کو مضبوط کرنے کے لیے عملی بصیرت اور قابل عمل حکمت عملیوں کا اشتراک کیا۔

اس تقریب میں کھیلوں کے منتظمین، کھلاڑیوں، کوچز، ماہرین تعلیم، اور طبی ماہرین کی شرکت دیکھی گئی، اور انہوں نے تعاون، خیالات کے تبادلے، اور مستقبل پر مبنی منصوبہ بندی کے لیے ایک جگہ بنائی۔
*****
ش ح-ا م ۔ن ع
UNO- 9952
(Release ID: 2122179)