وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے دبئی سے آنے والے مسافر سے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر تقریباً 75.6 کروڑ روپےمالیت کی 7.56 کلو گرام کوکین ضبط کیا، ایک گرفتار
Posted On:
15 APR 2025 4:50PM by PIB Delhi
ایک اہم کارروائی کے دوران، منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے، مخصوص خفیہ اطلاعات پر عمل کرتے ہوئے، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (ڈی آرآئی) نے 14 اپریل 2024 کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی (آئی جی آئی) ہوائی اڈے پر دبئی سے آنے والی ایک بھارتی مسافر کے خلاف کارروائی کی۔
مسافر کے سامان کی مکمل جانچ کے بعد، پانچ خالی ہینڈ بیگز / پرس برآمد ہوئے۔ جب ان بیگز کی اندرونی تہوں کو کاٹا گیا تو ان میں سے 10 پیکٹس سفید رنگ کے پاؤڈر کے برآمد ہوئے، جن کا وزن 7.56 کلوگرام تھا۔ ابتدائی جانچ میں یہ پاؤڈر کوکین ثابت ہوا، جس کی مالیت تقریباً 75.6 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
گرفتار خاتون کو نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائکوٹروپک سبسٹینسز ایکٹ، 1985 کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈی آرآئی اس کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ منشیات کے ذرائع کا پتہ چلایا جا سکے اور اس اسمگلنگ نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی شناخت کی جا سکے۔
**********
UN-9907
(ش ح۔ ع ح۔ت ا)
(Release ID: 2121894)