امور داخلہ کی وزارت
سی اے پی ایف کی طرف سے شہید اہلکاروں کے لیے معاوضہ
Posted On:
02 APR 2025 4:21PM by PIB Delhi
مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور آسام رائفلز (اے آر) کے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کو معاوضے، رضا کارانہ معاوضے کی ادائیگیوں اور دیگر فوائد کی تفصیلات ضمیمہ میں ہیں۔
حکومت نے وقتاً فوقتاً متوفی سی اے پی ایف اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد میں اضافہ کیا ہے۔ آج کی تاریخ تک بڑے پیمانے پر رقم میں اضافے کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:-
نمبر شمار
|
خاص
|
مالی مدد میں اضافے کی تفصیلات
|
حسب ذیل رقم سے
|
حسب ذیل اضافے تک
|
1۔
|
مرکزی رضا کارانہ امداد
|
|
|
|
(i) سرکاری ڈیوٹی کے دوران حادثے کی وجہ سے موت
|
10 لاکھ روپے
|
25 لاکھ روپے
|
|
(ii)سرحدی جھڑپوں اور عسکریت پسندوں، دہشت گردوں، انتہا پسندوں، قزاقوں اور مخصوص اونچائی پر، ناقابل رسائی سرحدی چوکیوں پر ہونے والی کارروائی کے دوران اموات۔
|
15 لاکھ روپے
|
35 لاکھ روپے
|
2۔
|
موت اور ریٹائرمنٹ گریجویٹی
(ڈی سی آر جی ) (زیادہ سے زیادہ حد)
|
15 لاکھ روپے
|
25 لاکھ روپے
|
3۔
|
بھارت کے ویر ٹرسٹ کی طرف سے مالی امداد
|
15 لاکھ روپے
|
25 لاکھ روپے
|
4۔
|
رسک فنڈ
|
20 لاکھ روپے
|
30 لاکھ روپے
|
5۔
|
سینٹرل آرمڈ پولیس سیلری پیکج (سی اے پی ایس پی )- حادثاتی موت کا بیمہ۔
|
60 لاکھ روپے
|
1 کروڑ 10 لاکھ روپے
|
6۔
|
میڈیکل الاؤنس۔
|
500 روپیہ فی ماہ
|
1000 روپے فی ماہ
|
7۔
|
غیر معمولی فیملی پنشن
|
7000 روپے فی ماہ
|
18000 روپے فی ماہ
|
گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سی اے پی ایفز اور اے آر اہل کاروں کی سال /فورس کے لحاظ سے تفصیلات درج ذیل ہیں:-
سال/ فورس
|
2020
|
2021
|
2022
|
2023
|
2024
|
مجموعی تعداد
|
سی آر پی ایف
|
26
|
12
|
10
|
6
|
12
|
66
|
بی ایس ایف
|
9
|
14
|
19
|
16
|
21
|
79
|
آئی ٹی بی پی
|
4
|
6
|
13
|
9
|
6
|
38
|
ایس ایس بی
|
1
|
0
|
1
|
0
|
0
|
2
|
سی آئی ایس ایف
|
0
|
0
|
1
|
0
|
0
|
1
|
اے آر
|
5
|
6
|
1
|
1
|
0
|
13
|
کل
|
45
|
38
|
45
|
32
|
39
|
199
|
مرنے والے سی اے پی ایف اور آسام رائفلز (اے آر ) اہلکاروں کے لواحقین کے لیے روزگار، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے درج ذیل فوائد دستیاب ہیں:
- ہمدردی کی بنیاد پر ملازمت:مرنے والے سی اے پی ایف اور اے آر اہلکاروں کے قریبی رشتہ داروں (این او کیز) /لواحقین کے لیے گروپ-سی میں 5 فیصد آسامیاں مخصوص کی گئی ہیں۔
- وزیر اعظم کی اسکالرشپ اسکیم(پی ایم ایس ایس ): سی اے پی ایف اور آسام رائفلز کے اہلکاروں کے بچوں اور بیواؤں کو اعلیٰ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ اسکیم شروع کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت سالانہ 2000 اسکالرشپ( 1000 لڑکوں کے لیے اور 1000 لڑکیوں کے لیے) دی جاتی ہیں ۔ لڑکیوں کو 3,000 روپے ماہانہ (36,000 روپے سالانہ) - لڑکوں کو 2,500 روپے ماہانہ (30,000روپے سالانہ ) رقم کی تقسیم کی جاتی ہے۔
- سی اے پی ایف بچوں کے لیے تعلیمی کوٹہ: ایم بی بی ایس میں 26 سیٹیں ، بی ڈی ایس میں 03 سیٹیں ،سی اے پی ایف اور آسام رائفلز کے خدمات انجام دینے والے یا مرنے والے اہلکاروں کے بچوں کے لیے مخصوص ہیں۔
- طبی سہولیات:- ریٹائرڈ یا مرنے والے اہلکاروں کے رشتہ دار سی جی ایچ ایس /سی پی ایم ایف اسپتالوں سے طبی سہولیات حاصل کرنے کے اہل ہیں یا انہیں 1000روپے ماہانہ طبی بھتہ دیا جاتا ہے۔
---
حکومت ہند نے مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف )اور ان کے کنبے کے اہل کاروں کے لیے متعدد فلاحی اقدامات کئے ہیں ان اقدامات میں مالی مدد ، تعلیمی مدد ، رہائش اور باز آباد کاری کی خدمات شامل ہیں ۔
- آیوشمان سی اے پی ایف اسکیم:- یہ اسکیم آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(اے بی – پی ایم جے اے وائی ) کے تحت شروع کی گئی ایک پہل ہے جو مرکزی مسلح پولیس فورس اور ان کے کنبے کے لیے مخصوص ہے ۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں کیش لیس اور پیپر لیس علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
- رضا کارانہ معاوضے کی ادائیگی: اگر ڈیوٹی کے دوران کسی حادثے میں بدقسمتی سے موت کا سانحہ پیش آجائے تو سی اے پی ایف کے اہل کار کے رشتے دار کو 25 لاکھ روپے ملیں گے ۔ دہشت گردی یا دشمن کے حملے کے دوران موت کی صورت میں معاوضہ35 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا ۔
- سی اے پی ایف سیلری پیکج اسکیم کے تحت حادثاتی موت کے بیمے کی کوریج : یہ پالیسی ڈیوٹی کے دوران جان گنوانے والے اہلکاروں کے خاندان کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔
- وزیر اعظم کی اسکالر شپ اسکیم ( پی ایم ایس ایس )یہ اسکیم سی اے پی ایف اور آسام رائفلس کے اہل کاروں کے بچوں اور بیواؤں کی اعلیٰ تکنیک اور پیشہ وارانہ تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لیے شروع کی گئی ہے ۔ ۔ اس اسکیم کے تحت سالانہ 2000 اسکالرشپ( 1000 لڑکوں کے لیے اور 1000 لڑکیوں کے لیے) دی جاتی ہیں ۔ لڑکیوں کو 3,000 روپے ماہانہ (36,000 روپے سالانہ) - لڑکوں کو 2,500 روپے ماہانہ (30,000روپے سالانہ ) رقم کی تقسیم کی جاتی ہے۔
- جزوی فلاحی فنڈ :- مرنے والے سی اے پی ایف اہلکاروں کے رشتے داروں کو جزوی فلاحی فنڈ سے یکساں ادائیگی کے لیے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
- سی اے پی ایف ای-آواس پورٹل:- یہ ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے سی اے پی ایف اہلکار رہائشی کوارٹرز کی رجسٹریشن اور الاٹمنٹ کروا سکتے ہیں۔ یہ پورٹل کوارٹر کوبرقرار رکھنے اور ریگولرائزیشن کی سہولت بھی دیتا ہے۔
- فلاح و بہبود اور باز آبادکاری بورڈ(ڈبلیو اے آر بی ): ’’ڈبلیو اے آر بی‘‘کو ریٹائرڈ سی اے پی ایف اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور باز آبادکاری کی نگرانی کے لیے قائم کیا گیا ہے، جس میں مرحوم یا معذور اہلکاروں کے لواحقین بھی شامل ہیں۔ یہ بورڈ ریاستی اور ضلعی سطح پر فلاحی افسران کے ذریعے پورے ملک میں کام کرتا ہے۔
- سی اے پی ایف پنر واس اسکیم:اس اسکیم کے تحت،’’پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنسیز ریگولیشن ایکٹ (پی ایس اے آر اے ) ‘‘کی ویب سائٹ کو ڈبلیو اے آر بی کی ویب سائٹ سے منسلک کیا گیا ہے۔ ان اہلکاروں کا ڈیٹا پی ایس اے آر اے ویب سائٹ پر دستیاب ہوتا ہے تاکہ نجی سیکیورٹی ایجنسیاں از سر نو روز گار ان کی خدمات حاصل کر سکیں۔
- طبی سہولیات:ریٹائرڈ اہلکاروں اور ان کے شریک حیات کو سی جی ایچ ایس /سی پی ایم ایف اسپتالوں سے علاج کی سہولت یا پھر 1000روپے ماہانہ بطور طبی بھتہ فراہم کیا جاتا ہے۔
- خطرہ اور دشواری بھتہ: جموں و کشمیر اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ اضلاع میں تعینات سی اے پی ایف اہلکاروں کو موجودہ خطرے اور دشواری سے متعلق بھتے میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ان کی خدمات کا بہتر معاوضہ دیا جا سکے۔
- کیندریہ پولیس کلیان بھنڈار(کے پی کے بی ):- پہلے جسے ’’سنٹرل پولیس کینٹین‘‘کہا جاتا تھا، اب یہ ’’کے پی کے بی ‘‘کہلاتا ہے۔ یہ نظام اہلکاروں کو رعایتی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرتا ہے، جنہیں سپلائرز سے براہِ راست خریدا جاتا ہے۔
- آسان پینشن ایوارڈ (ایل پی اے ) اور غیرمعمولی خاندانی پنشن (ای ایف پی ):- یہ خاص پینشن اسکیمیں ان اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے لیے بنائی گئی ہیں جو آپریشنل خطرات کی وجہ سے شہید یا معذور ہو جاتے ہیں۔ اس کا مقصد ان کے لواحقین کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔
بھارت کے ویر:- یہ وزارتِ داخلہ کی ایک پہل ہے جس کے ذریعے شہری، ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے سی اے پی ایف اہلکاروں کے اہل خانہ کی مالی مدد کر نا ہے ۔ یہ ایک پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ براہِ راست شہداء کے خاندانوں کو تعاون دے سکتے ہیں۔
یہ تمام معلومات داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب نِتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے طور پر فراہم کیں۔
*******
UN-9902
(ش ح۔ ع ح۔ت ا)
(Release ID: 2121864)