امور داخلہ کی وزارت
مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں فرقہ وارانہ تشدد کے پیش نظر مرکزی ہوم سکریٹری نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی
Posted On:
12 APR 2025 9:10PM by PIB Delhi
مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں فرقہ وارانہ تشدد کی اطلاع کے پیش نظر مرکزی داخلہ سکریٹری نے آج مغربی بنگال کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ ڈی جی پی، مغربی بنگال نے بتایا کہ صورتحال کشیدہ ہے لیکن قابو میں ہے اور اس پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ ڈی جی پی نے مزید کہا کہ وہ مقامی طور پر تعینات بی ایس ایف کی مدد لے رہے ہیں، اور 150 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے کہا کہ مرشد آباد میں مقامی طور پر دستیاب تقریباً 300 بی ایس ایف اہلکاروں کے علاوہ ریاستی حکومت کی درخواست پر اضافی 5 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے ریاستی انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ دوسرے حساس اضلاع پر بھی کڑی نظر رکھے اور جلد از جلد معمول کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری نے کہا کہ مرکز بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر اضافی افرادی قوت کی تعیناتی سمیت ریاست کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
*****
U.No;9853
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2121413)
Visitor Counter : 40