کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

کمپنی امور کی وزارت نے پی ایم انٹرنشپ اسکیم کے انٹرنس کے لیےپانچویں ’کینڈیڈیٹ اوپن ہاؤس‘ تقریب کی میزبانی کی


زیرتربیت امیدواروں  نے اپنے ترغیب آمیز سفر اور تجربات ساجھا کیے

Posted On: 12 APR 2025 6:13PM by PIB Delhi

11 اپریل 2025 کو کارپوریٹ امور کی وزارت  کی جانب  سے 5ویں کینڈیڈیٹ اوپن ہاؤس تقریب  کی میزبانی کی گئی۔ سیشن کے دوران پی ایم انٹرنشپ اسکیم کے زیر تربیت امیدواروں  نے اپنے تغیراتی  سفر کی عکاسی کی۔

پانچویں آن لائن 'کینڈیڈیٹ اوپن ہاؤس' تقریب کے حصے کے طور پر، کمپنی امور کی وزارت نے پی ایم  انٹرنشپ اسکیم کے زیر تربیت امیدواروں کو اپنے ابتدائی تجربات ساجھا  کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔ اس سیشن نے خواہشمندوں، موجودہ انٹرنس، اور اس اسکیم کو نیویگیٹ کرنے والے صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے 557 شرکاء کی زبردست موجودگی کے ساتھ ایک اہم رابطے  کے طور پر کام کیا۔

4 اپریل 2025 کو اوپن ہاؤس کے سابقہ  ایڈیشن میں، او این جی سی  کے زیر تربیت امیدواروں  نے اپنے سیکھنے کے سفر کے بارے میں زبردست بصیرت کا اشتراک کیا، جبکہ او این جی سی میں ہنرمندی ترقیات  کے چیف جناب انیل بہوگنا نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ کس طرح تنظیم بنیادی مہارتوں، شخصیات کو ابھارنے والی مہارتوں ، اور مجموعی شخصیت کو پروان چڑھانے  کے ذریعے نوجوانوں کی نشو و نما  کر رہی ہے۔

اس جذبے  کو آگے بڑھاتے ہوئے11 اپریل 2025 کو ، ایچ ڈی ایف سی بینک سے مسٹر پریو روپ گوہا-ایچ آر لیڈ (عمدگی کامرکز) نے بتایا کہ کس طرح ایچ ڈی ایف سی ایم سی اے کی پی ایم انٹرنشپ اسکیم کے ساتھ فعال طور پر شراکت داری کر رہا ہے تاکہ خواہشمند طلباء کو ملازمت کے لیے تیار پیشہ ور افراد کی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دسمبر سے لے کر اب تک ہندوستان بھر میں 130 سے ​​زیادہ انٹرنس پی ایم آئی ایس کے تحت شامل ہوچکے ہیں اور انہیں گھریلو مقامات کے قریب فرنٹ لائن سیلز رول کی پیشکش کی ہے۔ انٹرن شپ کے بعد، بہت سے لوگ کل وقتی کرداروں میں جذب ہو سکتے ہیں، جو اسے بینکنگ کیریئر کے لیے ایک مضبوط لانچ پیڈ بنا دیتا ہے۔

اوپن ہاؤس کے دوران، تین انٹرنس — اتر پردیش سے نیرج، مغربی بنگال سے پرلے، اور بہار سے آستھا — نے پی ام  انٹرنشپ اسکیم کے تحت اپنے متاثر کن سفر کا اشتراک کیا، ان میں سے ہر ایک ترقی اور تبدیلی کے ایک منفرد راستے کی عکاسی کرتا ہے۔

نیرج، تاریخ کے ایک گریجویٹ، نے مالیہ اور بینکنگ کی دنیا میں اپنی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کے مکمل تعاون کے ساتھ، اسے دہلی سے اپنے آبائی شہر کے قریب ایک برانچ میں منتقل کر دیا گیا، جس سے اسے سیکھنے اور بامعنی تعاون کرنے کا موقع ملا۔ بنیادی بینکنگ خدمات میں مہارت حاصل کرنے سے لے کر مالیاتی مصنوعات کو سمجھنے تک، اس کا سفر قابل ذکر پیشہ ورانہ ارتقاء میں سے ایک رہا ہے۔

بہار کے نوگاچیا سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ چھوٹے شہر کی لڑکی آستھا نے کامرس میں گریجویشن کرنے کے بعد نوکری کا خواب دیکھا تھا لیکن اس میں کوئی مہارت نہیں تھی اور اسے اپنا شہر چھوڑنے کی اجازت نہیں تھی۔ پھر ایک دوست نے اسے پی ایم انٹرن شپ اسکیم کے بارے میں بتایا اور اس نے اس کی زندگی بدل دی۔ ایک قریبی ایچ ڈی ایف سی  کی  برانچ میں رکھی گئی، وہ اب پراعتماد، نظم و ضبط، بینکنگ مصنوعات کو آسانی سے ہینڈل کرنے اور فخر کے ساتھ اپنے خاندان کی مدد کر رہی ہے۔ وہ کہتی ہیں، "میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا موقع میرے لیے آئے گا"۔ اب وہ دوسروں کو بھی درخواست دینے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

پرلے، جس نے انٹرنشپ میں شامل ہونے کے لیے ایک مقررہ تنخواہ کی نوکری چھوڑ دی، بتایا کہ کس طرح معاشیات کے  اس کے تعلیمی پس منظر نے بینکنگ سیکٹر میں اس کا حقیقی مقصد پایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیکھنے کا یہ تجربہ معمول کے کام سے کہیں زیادہ قیمتی رہا ہے۔ اپنی ٹیم کے مسلسل تعاون سے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، وہ پراعتماد ہیں کہ انٹرنشپ انڈسٹری میں کل وقتی کیریئر کے لیے راہ ہموار کرے گی۔

ایک ساتھ، ان کی کہانیاں اس بات کی مثال دیتی ہیں کہ کس طرح پی ایم انٹرنشپ اسکیم صرف کام کے تجربے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ صلاحیت کو واشگاف کرنے، اعتماد پیدا کرنے اور مستقبل کی تشکیل کے بارے میں ہے۔

ایم سی اے حکام امیدواروں سے اپیل کرتے  ہیں کہ وہ پورٹل پر، ای میل کے ذریعے اور فون کے ذریعے تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے متحرک رہیں۔ پرائم منسٹرز انٹرنشپ ا سکیم کے پائلٹ مرحلے  کے  دوسرے راؤنڈ کے لیے درخواستوں کے ساتھ، اہل نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ 22 اپریل 2025 کی آخری تاریخ سے پہلے درخواست دیں۔ جڑے  رہیں اور اپنے مستقبل کی جانب  پہلا قدم اٹھائیں!

مزید معلومات کے لیے  https://pminternship.mca.gov.in/ پر کلک کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/02WTUR.png

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:9842


(Release ID: 2121289) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Punjabi