نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسُکھ مانڈوِیا کل بہار کے پٹنہ میں ’جَے بھیِم پدیاترا‘ کی قیادت کریں گے
ڈاکٹر امبیڈکر کی میراث کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایسی ہی پدیاترائیں 13 اپریل کو بھارت کی تمام بڑی ریاستی راجدھانیوں میں بیک وقت نکالی جائیں گی
Posted On:
12 APR 2025 3:56PM by PIB Delhi
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی سالگرہ کی یاد میں، امورِ نوجوانان و کھیل اور محنت و روزگارکے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسُکھ مانڈوِیا 13 اپریل 2025 کو پٹنہ، بہار میں ’جے بھیِم پدیاترا‘ کی قیادت کریں گے، جس میں 10,000 سے زائد مائی بھارت کے رضاکاروں کی شرکت متوقع ہے۔
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی سالگرہ کے موقع پر، بھارت بھر کی تمام بڑی ریاستی راجدھانیوں میں ایک ساتھ ایسی پدیاترا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ریاستی دارالحکومتوں میں ایک ساتھ ملک گیر پدیاترا نکالی جا رہی ہے، جس کا مقصد بابا صاحب کے برابری، انصاف اور بھائی چارے کے نظریے کو اجتماعی طور پر خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔
پٹنہ میں ’جے بھیم پدیاترا‘ کا آغاز تاریخی گاندھی میدان سے ہوگا، جو ایک بھرپور ثقافتی روٹ پر آگے بڑھے گی۔ اس روٹ پر ’’ٹریبیوٹ کارنرز‘‘ بنائے جائیں گے جہاں امبیڈکر کے اقوال درج ہوں گے، سماجی اصلاحات پر مبنی لائیو آرٹ اور اسٹریٹ پرفارمنسز ہوں گی، نوجوانوں کے لیے عہد سازی کے پوائنٹس ہوں گے، اور اُن کے نظریات سے متاثر موسیقی و ڈرامائی پیشکشیں بھی کی جائیں گی۔
’جے بھیم پدیاترا‘ کی اہم جھلکیوں میں، ملک گیر سطح پر مائی بھارت کے رضاکاروں کے ذریعے دستورِ ہند کے دیباچے (پری ایمبل) کا اجتماعی مطالعہ، اور تمام اضلاع میں امبیڈکر یادگاروں پر صفائی مہم شامل ہے ، جو آئینی اقدار اور شہری ذمہ داری کے لیے اجتماعی عزم کی علامت ہوگی۔
مرکزی وزیر مملکت برائے امورِ نوجوانان و کھیل، محترمہ رکشا کھڈسے ممبئی، مہاراشٹرا میں پدیاترا کی قیادت کریں گی، جہاں ہزاروں مائی بھارت رضاکار اور شہری شرکت کریں گے۔
نوجوانوں کی شمولیت کو بڑھانے اور شہری بیداری کو فروغ دینے کے لیے بھارت کے ہر ضلع میں پدیاترا سے پہلے کی سرگرمیاں جاری ہیں، جن میں یادگاروں کی صفائی اور پھولوں کی پیشکش کے ساتھ ساتھ اسکولوں و کالجوں میں مضمون نویسی، مباحثے، مصوری اور نعرہ نویسی کے مقابلے شامل ہیں۔
’جے بھیم پدیاترا‘ آئینِ ہند کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے تحت منعقد کی جانے والی 24 پدیاتراؤں میں سے نویں پدیاترا ہے۔ اس مہم کے تحت ہر پدیاترا ایک علامتی سفر ہے جو آج کے نوجوانوں کو انصاف، برابری، آزادی اور بھائی چارے کی قدروں سے جوڑتا ہے۔
وزارتِ نوجوانان تمام نوجوانوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ مائی بھارت پورٹل (www.mybharat.gov.in) پر رجسٹریشن کر کے اس جمہوریت، وقار اور اتحاد کے فخر بھرے مارچ کا حصہ بنیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-9832
(Release ID: 2121228)
Visitor Counter : 21