صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت کے مرکزی  وزیر  جناب جگت پرکاش نڈا اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی نے آیوشمان بھارت پردھان منتری -جن آروگیہ یوجنا اور گوپا بندھو جن آروگیہ یوجنا کے  مشترکہ  کارڈز کا اجراء  کیا اور اڈیشہ کے مستفیدین کے مابین تقسیم کیا


اڈیشہ میں بھی آیوشمان وے وندنا یوجنا کا  آغاز

یہ اڈیشہ کے لیے تاریخی دن ہے  ، جب  تقریباً ایک  کروڑ خاندان یعنی لگ بھگ 3.52 کروڑ افراد، آیوشمان بھارت-پی ایم جے اے وائی کے تحت شامل ہوں گے: جناب جے پی نڈا

اس اسکیم کے تحت ‘‘ اب تک 8.19 کروڑ سے زائد افراد علاج  کی سہولت حاصل کر چکے ہیں اور حکومت نے مجموعی طور پر اس پر 1.26 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں ’’

‘‘ آیوشمان بھارت اسکیم کے نتیجے میں لوگوں کی  جیب  کا  خرچ  62 فی صد سے  گھٹ  کر آج 38 فی صد  ہو گیا ہے  ’’

اڈیشہ کی ترقی کی کہانی میں ایک اور سنگ میل کا اضافہ: جناب موہن چرن ماجھی

‘‘ آیوشمان بھارت اسکیم  سے ملک بھر کے عوام، خاص طور پر غریبوں اور پسماندہ طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے ’’

Posted On: 11 APR 2025 5:23PM by PIB Delhi

صحت کے مرکزی  وزیر  جناب جگت پرکاش نڈا اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی نے آج کٹک میں آیوشمان بھارت پردھان منتری – جن آروگیہ یوجنا اور گوپا بندھو جن آروگیہ یوجنا کے  مشترکہ  کارڈز تقسیم کیے۔ اس موقع پر آیوشمان وے  وندنا یوجنا کا بھی آغاز کیا گیا۔ قبائلی امور کے مرکزی  وزیر جناب جوئل اورام؛  اڈیشہ کے وزیر صحت و خاندانی بہبود جناب مکیش مہالِنگ ؛ اور اڈیشہ کے ارکانِ پارلیمنٹ و اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YCR3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034JRK.jpg

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب جے پی نڈا نے کہا کہ ‘‘ آج اڈیشہ کے لیے تاریخی دن ہے کیونکہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی پی ایم – جے اے وائی ) ، جو دنیا کا سب سے بڑا صحت کوریج پروگرام ہے اور جس کے تحت اس وقت 62 کروڑ افراد مستفید ہو رہے ہیں، اس کے تحت اڈیشہ کے تقریباً 1.3 کروڑ خاندانوں یعنی تقریباً 3.52 کروڑ افراد  کا احاطہ کرنے کی شروعات کی جا رہی  ہے۔‘‘

جناب جے پی نڈا نے بتایا کہ اب تک 8.19 کروڑ سے زائد افراد نے اس اسکیم کے تحت فوائد حاصل کئے ہیں اور عوام کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اس اسکیم کے تحت 1.26 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZVJW.jpg

 

مرکزی وزیر صحت جناب جگت پرکاش نڈا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس وقت تقریباً 61 کروڑ افراد آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت شامل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ پہلے 55 کروڑ سے زائد افراد اسکیم کے تحت شامل تھے، پھر آشا کارکنان، آنگن واڑی کارکنان اور ان کے اہل خانہ، یعنی تقریباً 36 لاکھ افراد کو اسکیم میں شامل کیا گیا۔’’ انہوں نے مزید بتایا کہ ‘‘ گزشتہ سال اکتوبر میں 70 سال سے زائد عمر کے افراد کو اسکیم میں شامل کیا گیا اور اب، آیوشمان وے وندنا اسکیم کے نفاذ کے ساتھ، اڈیشہ میں تمام 70 سالہ یا اس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو، چاہے ان کا سماجی و معاشی پس منظر کچھ بھی ہو، اس اسکیم کے تحت شامل کیا جائے گا۔ ’’

جناب جے پی نڈا نے یہ بھی بتایا کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے نتیجے میں لوگوں  کی جیب سے ہونے والا خرچ 62 فیصد سے گھٹ کر 38 فیصد رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 100 روزہ ٹی بی انٹینسفائیڈ ایلیمینیشن پروگرام کے تحت، اڈیشہ نے سرگرمی سے شرکت کی اور 16500 نئے کیسوں  کی نشاندہی کی گئی۔  انہوں نے بتایا کہ ‘‘ پی ایم -  آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن ( پی ایم – اے بی ایچ آئی ایم )  کے تحت، اڈیشہ کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے 1411 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں ۔ ’’

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ، اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ  جناب موہن چرن ماجھی نے اس افتتاحی پروگرام  کو ‘‘ اڈیشہ کی ترقی کی کہانی میں کامیابی کا ایک اور سنگ میل’’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ آج سے اڈیشہ کے مستحق افراد کو مفت صحت سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اڈیشہ کے باہر رہنے والے اڑیہ افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ وہ ریاست سے باہر کے اسپتالوں میں بھی اس اسکیم کے تحت علاج کروا سکتے ہیں۔ ’’

انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں آیوشمان بھارت اسکیم سے ملک بھر میں عوام، خاص طور پر غریب اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

جناب ماجھی نے مزید بتایا کہ موجودہ حکومت کے تحت 4000 سے زائد ڈاکٹروں کی تقرری ہو چکی ہے اور مزید 5000 ڈاکٹروں کی تقرری کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے ریاست میں صحت کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ریاستی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے  بتایا کہ حکومت کا ہدف ریاست کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج قائم کرنا ہے۔

جناب جوئل اورام نے کہا کہ اڈیشہ کے قبائلی باشندے اس اسکیم سے بہت زیادہ مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ریاست کے عوام اس اسکیم کے نفاذ سے بے حد خوش ہیں۔ ’’

جناب مکیش مہالنگ نے بتایا کہ ‘‘ آیوشمان بھارت اور گوپا بندھو جن آروگیہ یوجنا کے تحت ریاست کے 3.50 کروڑ افراد کو صحت بیمہ  کارڈ ملیں گے اور وے وندنا یوجنا کے تحت اڈیشہ کے 23 لاکھ بزرگ شہریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ’’

 

........................................................................................................

) ش ح –  م ش ع -  ع ا )

U.No. 9804


(Release ID: 2121026) Visitor Counter : 27


Read this release in: Odia , English , Hindi , Tamil